سچ خبریں:انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کا جاری رہنا امریکہ اور برطانیہ کے لیے خطرناک ہے،
یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے المیادین چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطرے میں ہوں گے تو جنگ بندی امریکہ اور برطانیہ کے حق میں ہوگی۔
انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے یمنی فوج کی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارے آپریشن کو ‘محاصرہ توڑنا’ کہا گیا ہے، محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن اپنی زراعت میں ڈیزل ایندھن پر انحصار کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اتحاد جانتا ہے کہ ان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کو روکنا یمن میں زندگی کو روکنا ہے۔
انصار اللہ کے سینئر رکن نے یہ بھی کہا کہ صنعا کے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانےکے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور یہ آپریشن جاری رہے گا، محمد البخیتی نے کہا کہ “ہم ان کی تیل کی تنصیبات کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں او راس کے لیے یمنی فوج کے پاس بڑی مقدار میں بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز موجود ہیں۔