?️
سچ خبریں:میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس کے عرب صارفین نے ویلز کے خلاف ایران کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا اور اس فتح کو مبارکباد دی۔
عراقی عوامی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک علی محسن التمیمی نے ویلز کے خلاف ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی فتح پ ررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک عظیم اسلامی فتح،اس کے علاوہ، دوسرے عراقی صارفین نے کلپس اور میوزک چلا کر اور ایران اور ویلز کے درمیان ہونے والے کے میچ کے مناظر کو پیش کیا۔
دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس کپ میں شریک تمام بھائیوں اور دوستوں کی مزید ترقی کی تمنا کرتے ہیں۔
اسی مناسبت سے عراق کی قومی حکمت تحریک کے رہنما سید عمار حکیم نے ویلز کی قومی ٹیم کے خلاف قطر ورلڈ کپ میں ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی فتح پر مبارکبادی کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ٹیم کو قطر کی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم کے خلاف فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ دیگر عرب اور اسلامی ٹیمیں بھی اس بین الاقوامی فٹ بال کپ میں شاندار نتائج حاصل کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے شائقین کی خوشی میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی شرکت کی، سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو کے مطابق 2022 ورلڈ کپ گیمز کے فریم ورک میں ویلز کی قومی فٹ بال ٹیم کے خلاف ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی گرانقدر جیت کے بعد امیر قطر نے اپنی مخصوص جگہ پر آکر ایرانی شائقین کی خوشی میں شرکت کی
یاد رہے کہ الجزیرہ چینل نے بھی ایران کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی شائقین کا ایک کلپ نشر کیا جس میں شائقین کہتے ہیں کہ امریکہ، تیار رہو، ہم آرہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران سے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے: واشنگٹن پوسٹ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے فرید زکریا کے قلم سے ایک رپورٹ
جون
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
اسرائیل میں شدید خانہ جنگی کا آغاز، اسرائیلی وزیر دفاع نے اہم انکشاف کردیا
?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں اس وقت ایک شدید خانہ جنگی
جون
امریکی سینیٹرز میں پاکستان سے متعلق مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اکتوبر
امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی طرف دھکیلا
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن اور خارجہ امور کمیٹی
جون
کیا صہیونی ایرانی حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں؟ صیہونی تھنک ٹینک کیا کہتے ہیں؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تھنک ٹینک نے ایرانی معاشرے کی بعض خصوصیات
ستمبر
شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان
?️ 7 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان
اکتوبر
عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن
مارچ