شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان

شاہ رخ خان کے بیٹے کو 20 سال سزا ہونے کا امکان

?️

ممبئی (سچ خبریں)منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان کو20 سال سزا ہونے کا امکان ہے ، کہا جارہا ہے کہ اُنہیں اس کیس میں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو  نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان دفعات میں آریان خان کو تقریباََ 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگر آریان خان پر لگائے جانے والے تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اُنہیں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔شاہ رخ خان سے ملاقات کیلئے بیٹے کو سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا؟ این ڈی پی ایس کا سیکشن 20 بی منشیات رکھنے کا کیس ہے اور اگر اس کیس میں آریان خان پر عائد تمام الزامات درست ثابت ہوئے تو اُنہیں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی منشیات فروخت اور خریدنے کا کیس ہے، اگر شاہ رخ خان کے بیٹے پر یہ الزام درست ثابت ہوا تو اُنہیں تقریباََ 6 ماہ سے 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں غیر قانونی منشیات برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

مشہور خبریں۔

السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے یحییٰ السنوار کے قتل کے

اسرائیل کے حملوں میں لبنان کی قدیم اور تاریخی آثار تباہ

?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فضائی حملے میں مشرقی لبنان میں بعلبک کی قدیم

حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے

تھامس فریڈمین: غزہ میں نیتن یاہو کی جنگ اسرائیل کو خودکشی کی طرف لے جا رہی ہے

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ممتاز امریکی مصنف اور نظریہ نگار تھامس فریڈمین نے یہ

لیبرمین: نتنیاہو اور ٹرمپ کا معاہدہ اسرائیل کو ‘کیلے کی جمہوریہ’ میں بدل دے گا

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں سیاسی اور سیکیورٹی اختلافات میں شدت کے

نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، حسن مرتضیٰ

?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے

ہمارے صہیونیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہیں: حزب اللہ

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: لبانانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت پارلیمانی گروپ کے نمائندے

میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ مریم نواز

?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے