?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کیے جانے سے 100 روپے کا بیلنس چارج کرنے والے صارفین کو اب 72.80 روپے کا بیلنس ملے گا ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
منی بجٹ کی تجویز کے مطابق اب صارفین کے 100 روپے کے بیلنس میں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جو اس سے قبل 9 روپے 10 پیسے ہوتی تھی۔ سیلز ٹیکس کی مد میں صارفین 100 روپے کے بیلنس پر بدستور 14 روپے 80 پیسہ ادا کریں گے۔
اس طرح منی بجٹ کے بعد ٹیلی کام صارفین سے 100 روپے کے بیلنس پر سیلز ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ منی بجٹ سے قبل صارفین کو 100 روپے کے بیلنس پر 76 روپے 10 پیسہ کا بیلنس ملتا تھا۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے سرفہرست ملک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
منی بجٹ میں ایڈوانس ٹیکس بڑھنے سے پاکستان میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ اگرچہ ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ کرایا جاسکتا ہے لیکن پاکستان میں 187 ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں جن کا تعلق کم آمدن والے طبقہ سے ہے اور یہ طبقہ ریٹرن جمع نہیں کرواتا اس لیے یہ صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی نہیں کراسکتے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 21-2020 کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا تھا۔حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ٹیکس خسارہ پورا کرنے کے لیے موبائل فون صارفین پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
چینی بحری جہازوں پر نئے محصولات سب کے لیے نقصان دہ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 17 اپریل کو نئے ضوابط
اپریل
10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
دسمبر
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر
برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس
اکتوبر
غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اٹھائی جائے: قطر
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اس علاقے سے غزہ کی پٹی کے باشندوں کو زبردستی نقل
اکتوبر
کیا ہندوستان امریکہ کی طرف جار ہا ہے اور مشرق وسطیٰ سے الگ ہو رہا ہے؟
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مائع گیس (LPG) کے لیے طویل
نومبر
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
ہم کسی کو بھی روس کو دھمکی دینے کی اجازت نہیں دیں گے: پیوٹن
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عظیم محب وطن جنگ میں فتح
مئی