🗓️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کے تیسرے دن بنیامین نیتن یاہو نے مقامی حکام کے ساتھ ایک فون کال میں کہا کہ ہم حماس کے ساتھ جنگ کے فریم ورک میں مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دیں گے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں مقامی حکام کے ساتھ ایک فون کال میں دعویٰ کیا کہ ثابت قدم رہیں ، ہم مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدل دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو حزب اللہ کے جنگ میں داخل ہونے کا خوف
صیہونی وزیر اعظم نے حماس کے خلاف تل ابیب کی فوجی کارروائی کو ابتدائی مراحل میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی مشکل دن نہیں گزرے ہیں ، ہم جنگ کے درمیان میں ہیں یہ کہانی کا آغاز ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ہمارے لیے مزید مشکل دن آنے والے ہیں ،تا ہم ہم اس جنگ کو جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے عبرانی چینل 12 نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ صیہونی کابینہ کے آج کے سکیورٹی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کی کابینہ کے ارکان نے گزشتہ تین دنوں کی لڑائی کے دوران سکیورٹی اور فوجی کمانڈروں کی کارکردگی پر شدید نتقید کرتے ہوئے ان پر انٹیلی جنس کی بُری ناکامی کا الزام لگایا۔
دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کہ حماس کے بڑے پیمانے پر حملے سے اسرائیلی دفاعی ادارے میں بڑے خلاء کا انکشاف ہوا ہے اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کو اس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
امریکی اخبار نے مزید لکھا کہ فلسطینی مجاہدین کا اسرائیل کے اندر تک پہنچ جانا نہایت ہی حیران کن ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کی صبح مزاحمت کاروں کے بھاری راکٹ اور میزائل حملوں نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا اور تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین کے کمانڈر محمد الضیف نے اعلان کیا کہ طوفان الاقصی آپریشنمیں غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونی بستیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کی حالت زار
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو یہ بیان فوج کے کمانڈروں اور فورسز کے مورال اور موقف کو برقرار رکھنے کے لیے دے رہے ہیں کیونکہ مقبوضہ علاقوں کے اندر سے رپورٹس بتاتی ہیں کہ ان کی کابینہ کے خلاف حملوں اور تنقیدوں میں تیزی آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل
🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی
جنوری
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف
🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس
دسمبر
بینٹ جبیل لبنان میں سلام فرمانده ترانہ کی گونج
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی لبنان کے شہر بنت جبیل کے اسٹیڈیم میں
جولائی
دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق
🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،
جولائی
کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
ہم غزہ سے قابضین کے انخلاء کے لیے جامع معاہدے چاہتےہیں: ہنیہ
🗓️ 6 مئی 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان
مئی
اسرائیل کی بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے آپریشن میں فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل
جنوری