رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ روانہ ہوں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 جون کو انقرہ میں ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطاق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی کو ترکیہ کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دیں گے۔

وزیراعظم پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متنوع اور کثیرالجہتی تزویراتی شراکت داری مزید بڑھانے کے لیے ترک صدر کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد، علاقائی و عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوئے ہیں۔

قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں ترکیہ کی اپوزیشن کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے تھے جب صدر رجب طیب اردوان نے اپنی دو دہائیوں سے جاری حکمرانی کو 2028 تک بڑھانے کے لیے تاریخی رن آف الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔

طیب اردوان نے 14 مئی کو پہلے راؤنڈ میں سیکولر حریف کمال کلیچدار اوغلو کو تقریباً 5 فیصد پوائنٹس سے شکست دے کر توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم وہ واضح فتح حاصل کرنے سے جزوی طور پر پیچھے رہ گئے تھے جس کے سبب حتمی فیصلہ ترکیہ کے پہلے انتخابی رن آف الیکشن میں ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کی خبر کے مطابق انتخابی نتائج موصول ہونے کے بعد رجب طیب اردوان کے صدارتی محل کے قریب ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں لاؤڈ اسپیکر پر نغمے گائے جا رہے تھے اور ترکیہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔

اے کے پی کے پرجوش ووٹرز رجب طیب اردوان کی تصاویر کے ساتھ ترکیہ کے جھنڈے اور بینرز لہراتے ہوئے عمارت کے باہر جمع ہو گئے، پرجوش موٹر سوار حامیوں نے اپنی گاڑی کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

جب یہ واضح ہو گیا کہ انہوں نے بطور صدر تیسری مرتبہ مینڈیٹ حاصل کرلیا ہے تو انہوں نے استنبول میں پرجوش سامعین سے خطاب کیا اور اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اگر ہمیں باقی رہنا ہے تو صیہونیت کے خلاف لڑنا ہوگا:ترکی کے صدر

?️ 28 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے صہیونیت کو نسل کش،

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے

بن سلمان کو گرفتار کیا جائے: فرانسیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے فرانس دورے پر اس

الجولانی کی شام میں فرقہ واریت کو دوبارہ بھڑکانے کی سازش

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی کی امریکی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد

بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔

?️ 13 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر

یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق

ترکی غزہ میں نئی سرگرمی کی تلاش میں

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:ترکی فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

?️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے