?️
سچ خبریں:مصری ذرائع نے نہر سویز کو صہیونی کمپنی کے حوالے کرنے کی خبروں کی سختی سے مسترد کردیا۔
مصر کی سوئز کینال آرگنائزیشن نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اس نہر کا 99 سالہ ٹھیکہ ایک اسرائیلی کمپنی کے حوالے کرنے کی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا، سوئز کینال آرگنائزیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نہر کو غیر ملکی کمپنی کے حوالے کرنے کے 99 سالہ ٹھیکے کے بارے میں سوشل نیٹ میڈیا پر نشر ہونے والی معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور سوئز کینال آرگنائزیشن اس نہر پر مصر کی مکمل سیاسی اور اقتصادی خودمختاری پر زور دیتی ہے۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس تنظیم نے اپنے تمام معاہدوں اور یادداشتوں کا واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کیا ہے اور ہمیشہ قومی مفادات اور اس نہر کے قومی محصولات میں اضافہ کرنے میں دلچسپی لی ہے لہذا یہ ہرگز ممکن نہیں کہ نہر سویز پر مصر کی خودمختاری اور اس سے متعلقہ تمام تنصیبات دوسرے فریق کو منتقل کر دی جائیں۔
سوئز کینال آرگنائزیشن کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس افواہ کو پھیلانے والوں کے خلاف تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مصری سوشل میڈیا نے ایک دستاویز شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوئز کینال آرگنائزیشن نے 99 سالہ معاہدے کے تحت نہر کا انتظام ایک صہیونی کمپنی کے حوالے کیا ہے، قابل ذکر ہے کہ نہر سویز یورپ اور ایشیا کے درمیان مختصر ترین راستہ اور دنیا کی اہم ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے نیز مصر کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔


مشہور خبریں۔
خالد مشعل کورونا میں مبتلا
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا
جنوری
یوکرین میں کشیدگی میں کمی کی کوئی امید نہیں
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں میں کمی کی کچھ
مارچ
صیہونی آبادکار کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک صیہونی آبادکار نے کار
فروری
190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی
فروری
پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا
?️ 18 جون 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19
جون
اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں
مارچ
بائیڈن پیلوسی کو تائیوان جانے سے نہیں روک سکے:واشنگٹن پوسٹ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے
اگست
اقوام متحدہ میں میکرون کا ٹرمپ کو چیلنج
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ میں خطاب
ستمبر