بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے۔

?️

سرینگر: (سچ خبریں)  بھارت کی ہندوتوا بی جے پی حکومت اور غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسکی قابض انتظامیہ منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو زمینیں دے کر جموں و کشمیر میں غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کررہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طورپرمنسوخ کر نے کے بعدنئے ظالمانہ کشمیر دشمن قوانین اور پالیسیوں کے تحت مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو زمینیں دیکر غیر قانونی آبادکاری کی راہ ہموار کرر ہی ہے تاکہ جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے ۔

رپورٹ کے مطابق بھارت 27اکتوبر 1947 سے جموں و کشمیر کو اپنی نو آبادیاتی سمجھ رہا ہے جب اس نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتارکر اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیاتھا۔مقبوضہ کشمیرکو اپنی نوآبادیاتی بنانا ہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس اور بی جے پی کا دیرینہ خواب رہا ہے۔ ووٹر لسٹوں میں غیر کشمیری ہندوئوں کی شمولیت مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا حکومت کے خطرناک عزائم کو آگے بڑھانے کا ایک اور قدم ہے۔

کشمیر میڈیا سروس نے اس سلسلے میں گزشتہ سال کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور لیگل فورم فار کشمیر کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیاہے ۔ اس رپورٹ میں دفعہ 370اور 35A کی منسوخی کے بعد گزشتہ تین سال کے دوران بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کی گئی 220بڑی قانون سازی اور انتظامی اقدامات جاری کئے گئے احکامات اور نوٹیفیکیشز کا حوالہ دیاگیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق5اگست 2019کے بعدبھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں بہت سے نئے قوانین متعارف کروائے اور کئی اہم ترامیم کی کامقصد غیر کشمیریوں خصوصا ہندوئوں کوجموں وکشمیرکا ڈومیسائل اور زمینوں کے مالکانہ حقوق میں سہولت فراہم کرناتھا۔

گزشتہ سال جون تک40 لاکھ سے زائد ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کس طرح مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑ رہا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ نئے قوانین کے مطابق کوئی بھی بھارتی شہری مقبوضہ علاقے میں زمین خرید سکتا ہے جبکہ پہلے ہی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں ایکٹر اراضی پر قابض ہے۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ہندوتوا حکومت کے نوآبادیاتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہیں اور عالمی برادری پر زور دیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی استعمار کے نوآبادیاتی منصوبوں کا نوٹس لے ۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا

?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے

قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے امریکی حکام کے اس دعوے

فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ

ہم عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں: ٹرمپ

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم گرم ہو گئی

امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست

?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ

ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے قسم کھا رکھی ہے:امریکی جنرل

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر نے ایران کی میزائل

وائٹ ہاؤس: وٹکاف اور کشنر پاکستان جا رہے ہیں / ہمیں پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے

شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا

?️ 26 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے