?️
سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے مشرقی یوکرین کے خود مختار علاقوں میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مشرقی یوکرین میں دو امریکی رضاکار ہلاک ہو گئے،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ ہم یوکرین کے ڈونباس علاقے میں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر سکتے ہیں،امریکی عہدہ دار نے مزید کہا کہ ہم ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور انہیں ہر ممکن سفارتی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات کے لیے اے بی سی نیوز کی درخواست کے جواب میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمارے پاس ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ کہنے کے لیے اور کچھ نہیں ہے، گزشتہ ماہ بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین میں دو امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ روسی فوج نے دو سابق امریکی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے جو یوکرین میں روسی افواج کے ساتھ لڑ رہے تھے،رپورٹ کے مطابق 39 سالہ رابرٹ ڈروک اور 27 سالہ اینڈی ٹائی اینگوخائن یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے روسیوں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے پہلے امریکی ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ مہینوں کے دوران یوکرین کے میدان جنگ میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور انگلستان سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں امن و استحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے: فواد چوہدری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا
اگست
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش
نومبر
روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا
جون
بریکس کی اقتصادی بالادستی کا آغاز
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت قومی محاذ کے
اکتوبر
اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
کولمبیا یونیورسٹی مظاہرین طلباء کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟!
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے
اپریل
برطانوی فوجی پولیس کے ڈھانچے کے اندر عصمت دری، ذلت اور خاموشی کے کلچر کو بے نقاب کرنا
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: ایک برطانوی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک چونکا دینے والی
مئی