جو بائیڈن پر اعتماد کرنا ایک سراب ہے: فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل

جو بائیڈن

?️

سچ خبریں:فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور جو بائیڈن کی حکومت پر کسی قسم کا اعتماد ایک سراب ہے۔

فلسطینی قومی موومنٹ کے سکریٹری جنرل مصطفی البرغوثی ، جو فلسطینی گروپوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے قاہرہ میں ہیں ، نے مذاکرات میں ماحول کو مثبت اور تعمیری قرار دیا، البرغوثی نے المیادین کو بتایا کہ اب تک کی بات چیت میں  فلسطینی گروپوں نے صاف ستھرا اور مشہور ججوں کا خصوصی انتخابی ٹربیونل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، یادرہے کہ  فتح اور حماس سمیت چودہ فلسطینی گروپ آئندہ پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے پیر کو پہلی بار قاہرہ میں جمع ہوئے ہیں۔

اس کے بعد فلسطینی شخصیت کا کہنا تھا کہ فتح اور حماس کی تحریکوں کے درمیان مختلف امور پر ایک معاہدہ طے پایا ہے  اور دوسرے فلسطینی گروپوں نے اس عمل کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے نیز آئندہ انتخابات میں تفرقہ ختم ہونا چاہیے نہ کہ یہ مزید تقسیم کا سبب بنیں، مصطفی البرغوتی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی گروپوں میں تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کی کوشش میں ہے اور دوسری طرف  سب کو یہ جان لینا چاہئے کہ نئی امریکی انتظامیہ پر انحصار کرنا سراب پر اعتماد کرناہے۔

واضح رہے کہ  گذشتہ ستمبر میں ، فلسطینی تحریک کے سکریٹری جنرل نے استنبول میں ایک اجلاس میں اتفاق رائے کیا کہ جلد سے جلد (پارلیمانی ، صدارتی اور قومی اسمبلی) انتخابات کرائے جائیں،یادرہے کہ  اگر تین روزہ انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو یہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے میں پہلی بار ہوگا، آخری بار فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد بالترتیب 2005 اور 2006 میں کیا تھا  لیکن حماس کی فتح کے ساتھ ہی ، محمود عباس کی سربراہی میں تحریک فتح نے اسے تسلیم نہیں کیا۔

 

مشہور خبریں۔

عرب وزرائے خارجہ کی لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  عرب وزرائے خارجہ نے ہفتہ کے روز بیروت میں ایک

کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین

طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا

کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں

ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی سرخی لکیر نہیں: امریکی نائب صدر

?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک نئی

ایران کبھی تسلیم نہیں ہوگا، نہ بمباری بدلے گی حالات، نہ محاصرہ: سابق امریکی اہلکار 

?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قومی انسداد دہشگردی مرکز کے سابق

اسرائیلی فوج کا افسانوی خاتمہ؛ اسرائیلی فوج اندر سے کیسے ٹوٹ رہی ہے؟

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:  ایک زمانے میں خود کو خطے کی طاقتور ترین فوج

صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے