فلسطین پر قبضے کی برسی کا دن بیت المقدس کا مشکل ترین دن ہوگا:فلسطینی کارکن

فلسطینی

🗓️

سچ خبریں:بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ صہیونی مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف متعدد کاروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

بیت المقدس میں مقیم ایک فلسطینی کارکن فخری ابو دیاب کا کہنا ہے کہ صیہونی آبادکار فلسطین پر قبضے کی برسی جسے صیہونی آزادی کے نام سے یاد کر رہے ہیں،کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں پرچم کے نام سے ایک بڑا مارچ منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ابو دیاب نے الرسالہ نیٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایتمار بن گوئر فلیگ مارچ کے انعقاد اور بیت المقدس میں کشیدگی بڑھانے کے ذمہ دار صہیونیوں کا سرغنہ ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ صیہونی غاصب حکومت اور اس کی موجودہ کابینہ اس دن کو اپنے مفادات میں استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ بن گوئر اور اسموٹریچ کی قیادت میں مذہبی صہیونیت تحریک اس دن کشیدگی ایجاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس فلسطینی کارکن نے کہا کہ صیہونی حکومت دائیں بازو کی موجودگی کو ثابت کرنے کے لیے اس دن کی تقریبات اور پروگراموں کی حمایت کرے گی،فخری ابودیاب نے کہا کہ یہ دن صیہونی حکومت کے منصوبوں اور پروگراموں کے مطابق قدس کے مشکل ترین دنوں میں سے ایک ہو گا اور اس کا مقابلہ فلسطینیوں کی عام جمعیت اور مسجد اقصی میں وسیع موجودگی کے ساتھ کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

گھر کی صفائی کیلئے کوئی ملازم نہیں، کھانا میں خود بناتا ہوں، آغا علی

🗓️ 12 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار آغا علی نے انکشاف کیا کہ ان

اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

🗓️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف

سعودی اتحاد کے دعوے مضحکہ خیز اور بے بنیاد

🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنان کی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان جاری کرتے

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف نے بھی کی تسلیم غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست 

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف اور صیہونی

جہاز پر سفر کرکے لاہور سے پہلے تھائی لینڈ دیکھا تھا، ایمن خان

🗓️ 9 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ ایمن خان نے انکشاف کیا ہے کہ

شام میں النصرہ فرنٹ کے 45 دہشت گرد ہلاک

🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی فضائیہ نے شمالی شام کے صوبہ ادلب میں النصرہ دہشت

حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول ناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا

🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

گذشتہ ایک سال میں ایران اور پاکستان کے تعلقات پر ایک نظر

🗓️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:2022ءاسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی 76ویں بہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے