صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر شہید

الجزیرہ

?️

سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹر کو جنین پر صیہونی عسکریت پسندوں کے حملے میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
صیہونی عسکریت پسندوں نے بدھ کومغربی کنارے میں واقع جنین شہر پر وحشیانہ حملہ کیا، جس میں ان کے اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی،الجزیرہ کے مطابق اس دوران واقعے کی کوریج کرنے والی الجزیرہ کی فلسطینی صحافی شیرین ابوعاقله کو صہیونی عسکریت پسندوں نے سر میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ جب گولی ماری گئی تو ابوعاقله صحافی کی جیکٹ پہنے ہوئے تھیں جبکہ بعد خبروں کی کوریج کے دوران متعدد دیگر صحافی بھی زخمی ہوئے، ان میں فلسطینی صحافی علی السامودی بھی شامل ہیں جن کی پیٹھ میں گولی لگی ہے۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ عبوری صیہونی حکومت کے عہدہ دار فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے جواب میں غزہ اور جنین پر حملوں کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کی حالیہ شہادت طلبانہ کاروائیوں سے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اس لیے کہ صیہونی عوام کا فوج اور حکومت سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایرانی حملوں سے نواتیم ایئربیس میں شدید آتش‌زدگی

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:اگرچہ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید میڈیا سنسر شپ

آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے

?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے توہین

کرپٹ اگر میری پارٹی میں بھی ہوگا اسے معاف نہیں کیا جائے گا

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ

جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم

غزہ اس وقت مظلوم ہے، لیکن اسرائیل نہیں ہے: اردگان

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے غزہ کی صورتحال کے بارے

روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال

?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی

امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے