شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے میں متعدد فوجی زخمی

امریکی

?️

سچ خبریں:شامی اور امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر دیر الزور میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے کے دوران متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

شام کے صوبۂ دیر الزور کے مقامی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ اس شہر میں کونیکو اور العمر کے آئل فیلڈز میں امریکی قابضین کے فوجی اڈے کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ امریکی NBS نیوز نے بھی اطلاع دی ہے کہ صوبہ دیر الزور میں ان کے اڈوں پر میزائل حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، درایں اثنا المیادین نیوز چینل نے بدھ کی شام شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی اطلاع دی، اس رپورٹ کے مطابق المیادین نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ دیر الزور کے شمال مشرق میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں موجود امریکی اتحاد کے اڈے پر تین راکٹ گرے۔

المیادین نے دیر الزور کے مضافات کے آسمان میں امریکی کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی بڑی مقدار میں پرواز کا بھی اعلان کیا، اسی دوران بعض ذرائع نے اطلاع دی کہ شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، شامی خبر رساں ایجنسی نے بھی دیرالزور میں واقع العمر اور کونیکو فلیڈز میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے کی تصدیق کی۔

 

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع بن گئے

?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے متعلق اپنے بیان

کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی:عمران خان

?️ 27 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ

بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام

آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزیر خزانہ

?️ 20 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل

اسرائیل حماس کو شکست نہیں دے سکتا: سابق صیہونی وزیر جنگ

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی اور سابق عہدیداروں نے ایک کے بعد دیگرے ایسے

تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ

?️ 23 جون 2022سچ خبریں:     تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے