پنجاب؛ اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3 مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبہ کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

ای پورٹل کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں، قرض کی واپسی کیلئے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جبکہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام میرے دل کے قریب ہے اور میرے قائد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہو، نواز شریف لوگوں کے گھر بنتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ مریم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی کی حکومتیں دہائیوں میں بھی اتنے گھر نہیں بنا سکیں جتنے گھروں کی بنیاد موجودہ حکومت نے صرف 6 ماہ میں رکھ دی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت فلسطینی گروہوں کے اتحاد سے کیوں پریشان ہے؟

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان تین ماہ تک جاری رہنے

فزکس کا نوبیل انعام تین امریکی سائنس دانوں کے نام

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: فزکس یا طبیعات کا نوبیل انعام تین امریکی سائنسدانوں جان

ہائیکورٹ ججز کے الزامات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر

جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی

?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز

آزاد میڈیا کسی بھی جمہوری نظام کا ایک اہم ستون ہے، وزیر اعظم

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت

عمران خان نے ہماری زندگی جہنم بنا دی ہے

?️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے اینکر کامران شاہد نے

کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لئےویکسین لگوائیں: اسدعمر

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں

ایک اور سرپرائز ملے گا برابر ملے گا پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی:کامران بنگش

?️ 8 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں)عدالت کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے