?️
سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں اگلے ماہ ہونے والی اولمپک کی افتتاحی تقریب کی تیاری کے لئے سکیورٹی تدابیر کو سخت کر دیا ہے۔
یورونیوز کی ویب سائٹ کے مطابق، 26 جولائی کو پیرس میں ہونے والی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں فوجی ہیلی کاپٹر گشت کریں گے اور فضائی حدود کی حفاظت کریں گے اس لیے کہ یہ تقریب ایک سنگین سکیورٹی چیلنج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس میں صیہونی حکومت کی شرکت کو محدود کرنے کا مطالبہ
اولمپک 2024 پیرس کی افتتاحی تقریب پہلی بار ایک بند مقام کے باہر، دریا سن اور اس کے آس پاس منعقد ہوگی۔
تقریباً 200 ممالک کی اولمپک ٹیمیں دریائے سن میں 80 سے زائد کشتیوں کے جلوس میں شامل ہوں گی، یہ تقریب 6 کلومیٹر طویل راستے پر منعقد ہوگی۔
اس رپورٹ کے مطابق دریائے سن میں منصوبہ بند 6 کلومیٹر طویل کشتی رانی کا راستہ، اس منفرد تقریب کی کھلی فضاء میں ہونے اور ممکنہ خطرات کا سامنا کرنے کے بارے میں بحث کا مرکزی موضوع بن چکا ہے۔
اسی دوران، اولمپک کی افتتاحی تقریب کی سکیورٹی کو یقینی بنانا پیرس حکومت کے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔
فرانسیسی حکومت کے فیصلے کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث، سیاحوں کو افتتاحی تقریب دیکھنے کے لئے مفت رسائی نہیں دی جائے گی۔
پیرس کے پولیس چیف وران نونزنے کہا کہ جو بھی شخص تقریب کے دنوں میں یا اسی دن اس علاقے میں داخل ہونا چاہتا ہے، اسے پہلے سے آن لائن رجسٹریشن کرنی ہوگی تاکہ فرد کا پس منظر چیک کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کیا ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اولمپکس کی افتتاحی تقریب منسوخ ہو جائے گی؟!
سکیورٹی خدشات کے باعث پہلے بھی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ اگر خطرے کی سطح بہت زیادہ ہو تو افتتاحی تقریب اسٹیڈ ڈی فرانس” میں منتقل کی جا سکتی ہے، تاہم اب تک اولمپک کی افتتاحی تقریب کے لئے کوئی متبادل جگہ مقرر نہیں کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
نصراللہ نے اپنی دھمکیاں تیز کی
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
جولائی
عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے
اگست
نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں: نیویارک ٹائمز کے کالم نگار
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم
مارچ
اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے دی
?️ 24 جولائی 2025اسرائیلی کنیسٹ نے مغربی کنارے میں توسیع پسندانہ منصوبے کو منظوری دے
جولائی
واشنگٹن اور تل ابیب میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ زیادہ تر ایک میڈیا کی نمائش ہے:حماس
?️ 7 اکتوبر 2025واشنگٹن اور تل ابیب میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ زیادہ
اکتوبر
مظاہرے کرنے والے سب طلبا دہشت گرد ہیں:ترکی کے صدر
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو
فروری
انصاراللہ نے سعودی سیکورٹی مساوات کو کیسے بدلا؟
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: مکہ دفاعی معاہدہ، جو سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے
اگست
سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی کی رکنیت
اکتوبر