?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کردیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر رہے ہیں، جس کا اطلاق جمعہ سے ہی ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی ہوجائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کرنے کی منظوری دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو سمری ارسال کردی ہے جو جلد ہی اسحٰق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بشمول وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو بطور وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔
بعد ازاں 26 ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحٰق ڈار 5 سال کے بعد لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے، جنہوں نے ملک کی معیشت بہتر کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے ‘پی ٹی وی’ سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داری قبول کروں۔
اسحٰق ڈار نے مزید کہا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔
اس کے بعد 27 ستمبر کو اسحٰق ڈار نے سینیٹ اجلاس کے دوران بطور سینیٹر حلف اٹھایا تھا۔
28 ستمبر کو سینیٹر اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسحٰق ڈار سے حلف لیا تھا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
میٹا کمپنی بھی صہیونی ریاست کی خدمت میں مصروف
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری خونریز جنگ کے دوران فیس بک اور
اپریل
نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
?️ 24 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان
جون
ہم کئی سالوں سے سعودی عرب پر پرواز کر رہے ہیں: نیتن یاہو
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:ببنجمن نیتن یاہو نے آج کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں
ستمبر
اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے
?️ 18 اگست 2025اسرائیل دلدل میں پھنس چکا ہے اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ
اگست
پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسے میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ دیں گی
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی ’الیکشن کراؤ،
دسمبر
جھنڈے کے بغیر اثر؛ کینیڈا اپنی خارجہ پالیسی کو پوشیدہ طور پر کیسے چلاتا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کا اثر و رسوخ کا ماڈل طاقت کی نمائش
دسمبر
ایران اور اس کے اتحادی جنگ کے فاتح؛ اسرائیلی اخبار کا اعتراف
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
اپریل
دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کور
نومبر