?️
سچ خبریں:شام کے صدر بشار اسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے ایک ٹیلی فون رابطے کےدوران دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اس ملک کے صدر بشار الاسد اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر کے دونوں ممالک کے عوام ، عرب اور اسلامی اقوام کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو میں شام اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جو مختلف شعبوں میں نمایان پیش رفت ہوئی ہے، پر توجہ مرکوز کی گئی،اس ٹیلی فونک کال میں تعاون کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے افق کھولنے کے مقصد کیلیے مشترکہ کام کے تسلسل پر زور دیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے گزشتہ فروری میں شام کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم ملاقات اور [شام جیسے عرب ممالک کے ساتھ] بات چیت کے بارے میں پر امید ہیں اور ہمارے خیال ہے کہ واحد صحیح راستہ عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی ہے۔
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ
اکتوبر
سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید
?️ 8 جون 2023خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی
جون
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل کے قتل کے مقدمے میں اپنی نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
?️ 20 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
جون
صیہونی حکومت کا جنوبی شام کے آبی وسائل قبضہ کرنے کا خطرناک منصوبہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے ایک مقامی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی
دسمبر
او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی
اگست
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری