مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات غیر قانونی بھارتی قبضے کو جائز قراردینے کی کوشش ہے : مشعال ملک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے وکلاء برادری پر زور دیاہے کہ وہ بھارت کے اس فراڈ کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات اور آگے کا راستہ” کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جعلی انتخابات اور غیرکشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ فسطائی بھارتی حکومت نے لوگوں کو ڈرا دھمکاکرجعلی انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کرنے کے لیے مقبوضہ وادی میں اضافی بھارتی فوجی تعینات کئے ہیں۔مشعال ملک نے جو پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن بھی ہیں، ڈھونگ انتخابات کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جائز قرار دینے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کو کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنا چاہیے کیونکہ بھارت نے اپنے سفاک فوجیوں کو کشمیریوں کو قتل کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور قتل گاہ میں تبدیل کردیا ہے اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور اقوام متحدہ کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو ان انتخابات کے جعلی ہونے کو تسلیم کرنا چاہیے اور بھارت کووادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

انہوں نے اپنے شوہر محمد یاسین ملک، دیگر کشمیری رہنمائوں اور نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں بھارتی حکام نے غیر قانونی طورپر نظربند کررکھا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرکے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری قتل وغارت کو روکیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائیں۔

مشہور خبریں۔

بیروت اجلاس میں سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی غیر حاضری کی وجوہات

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بیروت میں ہونے والے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی

لاپڈ کی صیہونی کابینہ کو بچانے کی ناکام اور یکطرفہ کوشش

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے وزیراعظم

جرمنی یوکرین کی فوج کو چار ہووٹزر 2000 توپیں فراہم کرنے کا خواہاں

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     جرمن وزیر دفاع کرسچن لیمبریچٹ نے کہا کہ یہ

سید نصراللہ کی شہادت نے اسرائیل کی تباہی کو قریب کر دیا: بحرینی علماء

?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: بحرین کے علمائے کرام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد

پولیو کا انسداد ایک بہت بڑا چیلنج ہے، وائرس کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، شہبازشریف

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیو کا

جماعت اسلامی کے ’بنو قابل‘ پروگرام کی ایم کیو ایم بھی معترف، امین الحق پر تنقید

?️ 21 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی

چارلی ہیبڈو کی بدنامی ترکی کے زلزلہ زدگان تک کیسے پہنچی؟

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے