سچ خبریں:صیہونی میڈیا نےحزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ نصر اللہ نے کھلے عام کہا کہ اسرائیل زوال کے دہانے پر ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شہید کمانڈروں کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کیا،واضح رہے کہ اس کے علاوہ کئی اسرائیلی ویب سائٹس نے سید حسن نصراللہ کے ان دعوؤں کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ ہزاروں میزائلوں کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے سید حسن نصر اللہ کے حوالے سے کہا کہ حزب اللہ برسوں سے اپنے میزائلوں کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اسے ایران سے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اسرائیلی چینل کے نمائندے نے کہا کہ نصر اللہ نے کھلے عام کہا ہے کہ اسرائیل زوال کی راہ پر گامزن ہے۔
درایں اثنا اسرائیلی ماہر ڈینی سیٹرینووچ نے یہ بھی کہا کہ ڈرون تیار کرنے کے لیے حزب اللہ کے اقدام سے ایران کے ساتھ روابط کم ہوں گے جس کی وجہ سےاسرائیل ڈرونز کے نقل و حمل کے راستوں کو بے اثر نہیں کر سکے گا،یادرہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بدھ کی شام کہا کہ ہم اپنے ہزاروں میزائلوں کو پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائل میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم نے یہ عمل کئی سالوں سے شروع کر رکھا ہے۔