?️
سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی محور کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اب بھی صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ فلسطینی عوام کو امریکی ہتھیاروں سے قتل کیا جا رہا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے اس تحریک کے قیام کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر غزہ کی پٹی کے علاقے الکتیبہ میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب میں خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
زیاد النخالہ نے اس تقریب میں کہا کہ کے مقابلے میں بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکی فریق اب بھی صہیونی دشمن کے ساتھ ہے۔
جہاد اسلامی کے رہنما نے کہا کہ قابض حکومت کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی ثقافت، تاریخ اور اخلاقیات بھی ان سے ملتی جلتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ اس حکومت کو امداد جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجوں کے باوجود جہاد اسلامی تحریک جہاد اور مزاحمت کے راستے پر گامزن ہے جس کے مطابق صہیونی منصوبے پر فتح تک دشمن کے ساتھ جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت ہمیں امریکی ہتھیاروں سے قتل کر رہی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی تل ابیب کے فیصلے پر ہمیں گرفتار کر رہی ہے۔
تاہم جہاد اسلامی تحریک اور اس کے مجاہدین دوسرے مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مل کر قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔
النخالہ نے کہا کہ سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اس کے سامنے سر تسلیم خم کر رہے ہیں، تاہم صرف مجاہدین ہی اس تباہ کن صورتحال کو روک سکتے ہیں۔
جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اب تک ان کے ہمارے خلاف محاصرے اور ہمارے تمام حامیوں کو ایذا رسانی کے باجود ہم خاموش رہے ہیں لیکن اب ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارا فرض ہے کہ ہم آواز اٹھائیں اور مقابلہ کریں، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو یہ بیوقوف لوگ کہیں گے کہ فلسطینی عوام یہی عمل چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور امارات امریکی ہتھیاروں سے محفوظ نہیں : المشاط
جہاد اسلامی کے رہنما نے کہا کہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ واضح طورپر کہتے ہیں کہ ہم نہ صرف تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف ہیں بلکہ کیمپ ڈیوڈ سے لے کر وادی عربہ اور اوسلو تک سمجھوتہ کرنے والے تمام اقدامات کے بھی مخالف ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں
?️ 14 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ
نومبر
گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18
اکتوبر
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے
?️ 11 اپریل 2025منسک: (سچ خبریں) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں
اپریل
عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ موخر
?️ 26 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کا کہنا ہے
اگست
متعدد اتحاد سعودی عرب کی کمزوری کی علامت ہیں : یمن
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی طرف سے ریاض کی جانب سے اس ملک
اگست
فلسطینی شہری اپنے گھر کو اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کرنے پر مجبور
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی ایجنٹوں نے یروشلم کو یہودیہ بنانے کے اپنے منصوبہ پر
اپریل
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ
جولانی حکومت کے اہلکار: امریکی فوجی دمشق کے قریب تعینات ہوں گے
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: محمد جولانی کی حکومت کی وزارت خارجہ کی تردید کے
نومبر