?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین میں ہی پُھوٹ پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید کی اسد عمراور عامر ڈوگر سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مراد سعید اور شیریں مزاری سمیت 70 ارکان حکومتی لابی میں جا بیٹھے۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کوششیں رنگ لے آئیں، جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو احسن طریقے سے چلانے کا معاہدہ کام کرگیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تقریرشروع کی تو علی امین گنڈا پور پھر بولنے لگے جس پر عامر ڈوگر نے انہیں روک دیا۔
ایوان کا ماحول پُر سکون تھا لیکن یہ بات ساید حکومتی اراکین کو پسند نہیں آئی، اسی لیے حکومتی ارکان آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ اجلاس کے دوران مراد سعید کی اسد عمراورعامر ڈوگرسے تلخ کلامی بھی ہوئی، مراد سعید نے اسد عمراور عامرڈوگر سے شکوہ کیا کہ ہمیں پوچھا تک نہیں اوراپوزیشن سے معاہدے کر آئے، ہمیں یہ لوگ گالیاں دیتے ہیں اورآپ مشاورت تک نہیں کرتے جس پرعامرڈوگر نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر چلانا ہے۔
دوسری جانب اسد عمر نے بھی شیریں مزاری کو تنبیہہ کی کہ ایسا ہی رویہ رکھنا ہے تو استعفیٰ دے کر ایم این اے بن جائیں۔ اسد عمر نے مراد سعید کو جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ میں آپ سے مخاطب نہیں ہوں۔ اچھا لگے یا برا ہمیں وزیراعظم کی ہدایات ماننی ہیں، حکومتی اراکین کی آپس کی لڑائی کے بعد مراد سعید، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان، زر تاج گل ایوان سے چلے گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں تین دن کی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات ارکان کو قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے ہونے کی اجازت دے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
کورونا وائرس کی نئی قسم “ایلفا” کے تیزی سے پھیلنے پر اہم تحقیق
?️ 8 جون 2021لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کی نئی قسم "ایلفا” کے تیزی سے
جون
پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب
اکتوبر
امریکہ نے ہٹلر کی پالیسی اپنائی
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق مشیر نے معنی خیز بیانات میں کہا کہ
مئی
چین نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چین نے طالبان کو اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا
جولائی
افغان حکومتی وفد کی شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب میں شرکت کا اعلان
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: افغانستان کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس ملک کی
جولائی
اسرائیل کے سب سے بڑے دہشت گرد جاسوسی مرکز میں مثال بحران
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کا یونٹ 8200، قابض حکومت کا سب سے
نومبر
اٹلی کی فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اٹلی
ستمبر
سابق جاپانی صدر کے قاتل کے اعترافات
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:جاپانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق جاپانی وزیر اعظم
جولائی