🗓️
سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے لکھا ہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے سعودی حکومت کو اس ملک میں بدترین مسائل کا سامنا ہے ۔
امریکی فارن افیرز میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی حکومت نے پہلے طالبان کو مالی اور عسکری مدد فراہم کی اور پھر ان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ یہی حکومت بعد میں (القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن) کی حمایت کرنے آئی اوربعد میں سب کی مخالفت کی۔
امریکی میگزین نے مزید لکھاہے کہ اس رویے نے افغانستان میں واپس آنے کےلیے سعودی حکام کے لیے کئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو نے افغانستان میں بیس سال کے عرصے میں لاکھوں ڈالر خرچ کر جس فوج کو تیار کیا تھا وہ 10 دن تک بھی طالبان کے سامنے نہ ٹک سکی اورانھوں نے پورے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ جیسے ہی طالبان نے دارالحکومت پہنچنے کا اعلان کیا افغان صدر اشرف غنی نے دارالحکومت چھوڑ دیا ۔
یادرہے کہ رواں سال مئی سے طالبان نے افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا شروع کر دیا جبکہ اس وقت اس ملک سےامریکی فوج کا انخلااپنی آخری مرحلے میں پہنچ چکا تھا،تاہم طالبان نے گزشتہ اتوار کو افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا جبکہ دوسری طرف امریکی فوج اپنے انخلا کے اختتام کے قریب تھی۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال اوراس ملک کے دارالحکومت کابل سمیت پورے ملک پر طالبان کے کنٹرول کے سلسلہ میں کوئی بھی رائے دینے سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
امریکی ویب سائٹ المانیٹر نے بھی لکھا کہ سعودی عرب دنیا کے پہلے ممالک میں سے ایک ہے جس نے 20 سال قبل افغانستان میں طالبان کو تسلیم کیا، ویب سائٹ نے مزید لکھا کہ سعودی حکومت نے فی الحال کوئی واضح موقف اختیار نہیں کیا ہےخاص طور پر اس لیے کہ امریکہ نے افغانستان میں اقتدار طالبان کے حوالے کیاہے۔
درایں اثنا سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان جلد مستحکم ہو جائے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کے قتل کا انکشاف
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کیلیفورنیا میں ریلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ
فروری
ایئرلائن کے سیکڑوں کارکنوں کی ہڑتال سے روم کی سڑکیں اور ایئرپورٹ بلاک
🗓️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق اٹلی ہوا بازی کی صنعت کے
ستمبر
موروثی سیاست کی پیداوار بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں: فیاض الحسن
🗓️ 29 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن نے بلاول کے بیانات
اگست
چین کے ساتھ ممکنہ جنگ میں امریکہ کے اہم ہتھیار کتنے دن کے لیے ہیں؟
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے
جنوری
ایران خطہ کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے:سید حسن نصراللہ
🗓️ 17 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےکہا کہ
فروری
معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے
🗓️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات
جولائی
عالمی برادری سعودیوں کو مزید جرائم کرنے کی ترغیب دلارہی ہے: انصار اللہ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ کے ترجمان نےجارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں
دسمبر
صحافت کو دبانے کی سعودی حکومت کے ہتکھنڈے
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک یورپی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی
مئی