افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی، خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کردیا

افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی، خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کردیا

?️

کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین صحافیوں پر پابندی اور انہیں کام پر جانے سے روکنے کے بعد متعدد خواتین نے طالبان سے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کام کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے اور افغانستان میں خواتین کے کام کے غیر یقینی مستقبل کے بعد، افغان خواتین صحافیوں نے طالبان پر زور دیا کہ وہ انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دیں اور ان کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

افغانستان کی ویب سائٹ کے مطابق، افغان خواتین صحافیوں نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے حقوق کا احترام کریں اور ان کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

ریڈیو اور ٹیلی ویژن آف افغانستان (آر ٹی اے) کی میزبان شبنم داوران نے کہا کہ طالبان نے انہیں کام جاری رکھنے کے لیے اپنے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ میں کام پر واپس جانا چاہتی تھی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے مجھے کام کرنے کی اجازت نہیں دی، انہوں نے مجھے بتایا کہ حکومت بدل گئی ہے اور آپ کام نہیں کر سکتیں۔

نیٹ ورک کے ایک اور صحافی خدیجہ پر بھی طالبان نے پابندی عائد کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ میں دفتر گئی لیکن مجھے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، دوسرے ساتھیوں کو بھی بعد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ہم نے اپنے نئے ڈائریکٹر سے بات کی، جسے طالبان نے مقرر کیا ہے، لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خدیجہ نے کہا کہ طالبان نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے کام کے بارے میں فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

خدیجہ نے مزید کہا کہ پروگرام بدل گئے ہیں، طالبان اپنے مطلوبہ پروگرام نشر کر رہے ہیں، ٹی وی پر کوئی بھی خاتون پروگرام پیش نہیں کررہی اور نہ ہی کوئی خاتون صحافی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں، افغان خواتین کا ایک گروپ مختلف شہروں میں جمع ہوکر یہ مطالبہ کرتا تھا کہ افغانستان کے مستقبل اور تقدیر میں ان کے کردار اور موجودگی کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

اگرچہ طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن پچھلے دنوں، ایک خاتون صحافی نے طلوع نیوز پر ایک طالبان رکن سے بات کی تھی اور ان کا انٹرویو لیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات،خطے میں امن بارے تبادلہ خیال

?️ 18 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وائٹ ہاؤس میں

آدھے اسرائیلیوں کو جنگ کی فتح کا کوئی احساس نہیں 

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق معاریو کے تازہ سروے کے نتائج سے

داعشی خاندانوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو

انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی

مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا کردار ختم ہو چکا ہے: فارن افیئرز

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:فارن افیئرز کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جارحیت

حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار: اسرائیلی فوجی کا آخری سپاہی بھی ملک سے نکلے گا تب ہی ہم اٹھیں گے

?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے نائب صدر

ایم کیو ایم کیوں سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض ہے؟

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے