سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے کی خبر دی ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اتوار کی شام تل ابیب کے جنوب میں خوفناک آگ لگنے کی اطلاع دی،خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، بتایا جاتا ہے کہ آگ ایک کثیر المنزلہ کار پارک میں لگی۔
صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اس کثیر المنزلہ کار پارک میں لگنے والی آگ ایک خوفناک دھماکے کی وجہ سے لگی،یادرہے کہ صہیونی ذرائع نے پہلے ہی اتوار کو مقبوضہ شمالی فلسطین میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے زور دے کر کہا کہ آگ لگنے کے باعث ریسکیو ٹیموں اور فائر فائٹرز نے علاقے کے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا،واضح رہے کہ یہ آگ کل رات الجلیل، القدس اور سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں شروع ہوئی تھی اور ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے،تاہم کہا گیا ہے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔