?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی۔
بورے والا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد آپ لوگوں سے مل رہا ہوں، اتنے سال آپ لوگوں سے نہ ملنے پر اداس ہوگیا تھا، اتنے عرصے بعد آپ لوگوں سے دوبارہ ملنے پر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد آتا ہے جب روٹی 4 روپے کی ملتی تھی، آج 25 روپے کی روٹی ملتی ہے، یہ ہے تبدیلی، اس تبدیلی کی وجہ سے روٹی مہنگی ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، اُس وقت جو بل 500 روپے کا آتا تھا وہ آج 20 ہزار روپے کا آتا ہے، آج روٹی، گھی، چینی، آٹا سب مہنگا ہوگیا ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئے گی تو اس مہنگائی کو مٹائے گی، ہم بجلی روٹی سب سستا کریں گے، گیس گھر گھر ملے گی۔
نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے دریافت کیا کہ کتنے نوجوان ہیں جن کے پاس روزگار نہیں ہے؟ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، اگر مجھے نا نکالا جاتا، اگر بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر حکومت نا ختم کی جاتی تو کوئی بھی نوجوان یہاں بے روزگار نہیں ہوتا، سب خوشحال ہوتے، گھر گھر چراغ جل رہے ہوتے۔
سابق وزیر اعظم نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان کے جسم پر کلہاڑی ماری ہے، اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
نواز شریف نے دریافت کیا کہ آج یوریا کتنے کا ملتا ہے؟ ہمارے دور میں یوریا 1200 روپے کا تھا اور آج 5 ہزار کا ہوگیا ہے، یہ ہے تبدیلی کا نتیجہ، میرے دور میں ٹریکٹر 9 لاکھ روپے کا تھا آج یہ 38 لاکھ کا لیکن ہم پاکستان کو مہنگائی اور بے روزگاری سے واپس لائیں گے اور یہاں کے حالات کو اتنا اچھا بنائیں گے کہ ہر گھر میں بہترین روزگار ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بورے والا میں ہائی وے بنائی جائے گی اور عین ممکن ہے کہ ایئرپورٹ بھی بنایا جائے گا، مزید کہا کہ اگر تہمینہ دولتانہ یہاں سے کامیاب ہوئی تو یہاں میڈیکل کالج بھی دیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انشااللہ بورے والا کو ضلع بھی بنایا جائے گا۔
بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج میں پہلی بار یہاں آئی ہوں لیکن جیسے آپ نے ہمارا استقبال کیا اس پر آپ سب کا شکریہ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے جتنے بھی امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ان سب کو ووٹ دیں تاکہ ہم سب دن رات آپ کی خدمت کرسکیں۔
مزید کہنا تھا کہ آج کل تمام مخالف جماعتیں پنجاب میں آکر ووٹ مانگ رہی ہیں لیکن ان کو جلسہ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہیں کیونکہ جہاں بھی وہ جلسہ کرتے ہیں وہاں آگے پیچھے،دائیں، بائیں صرف مسلم لیگ (ن) کے ہی منصوبے نظر آرہے ہوتے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ہمیں بورے والا کے سامنے اپنے منصوبے پیش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ سب یہ جانتے ہیں، اگر ملک میں کوئی بھی قابل ذکر منصوبہ ہے تو اس میں صرف اور صرف نواز شریف کا نام لکھا ہے، صرف مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں گئی ہے باقی تمام جماعتیں صرف نواز شریف پر تنقید کر رہی ہیں تو جب کام کیا ہوتا ہے تو تنقید کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ؟
مریم نواز نے بتایا کہ مجھے تو کسی پر تنقید یاد ہی نہیں آئے گی، میں اگر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بتانا شروع کروں تو کل شام کے 4 بج جائیں گے۔
بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کر رہے ہیں اور جہاں سے آئیں ہیں وہاں کے اسکولوں میں بچوں کے بجائے مویشی بندھے ہوئے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو یہ والی ترقی چاہیے؟
مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کی ماری عوام نواز شریف کو اس لیے آواز دے رہے ہیں کیونکہ کوئی آیا اور انتقام لے کر چلتا بنا، کوئی آیا اور گالی گلوچ کر کے چلتا بنا، جیلوں میں پھینک کے چلتا بنا لیکن صرف نواز شریف نے آپ کی حقیقی خدمت کی ہے، پوری پاکستان میں اگر ایسا کوئی لیڈر ہے جس کو آپ کی فکر ہے تو وہ نواز شریف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پیچھے اللہ کا فضل ہے، مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی دل سے خدمت کی ہے، بہت لوگ آئے اور جنوبی پنجاب کو بیوقوف بنا کر چلے گئے۔
مزید کہا کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تو کوئی انہیں جانتا تک نہیں تھا، وہ کہتے تھے کہ میں یہاں پر پنجاب کا شہباز شریف لگا ہوا ہوں۔
مریم نواز نے بتایا کہ کل ہم اپنا منشور پیش کریں گے، ہمارا منشور بالکل واضح ہے، موٹرویز کا جال، ہسپتال ٹھیک کرنا، اسکول بنانا، روزگار دینا، مہنگائی کم کرنا ہمارا منشور ہے۔
مزید کہا کہ 8 فروری کو سب نے نکلنا ہے، پولنگ اسٹیشن پر جانا ہے اور شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔


مشہور خبریں۔
انصار اللہ: ہم صیہونیوں کے ساتھ تصادم کے تمام حالات کے لیے پوری طرح تیار ہیں
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن عبداللہ النعمی نے
نومبر
مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں وہ غیر ذمہ دارانہ ہیں
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ
اکتوبر
صیہونی یہودی دہشت گردی اسرائیل کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے؛ صیہونی قلمکار کی وارننگ
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی قلمکار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے
اپریل
قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید
جون
مجھے یقین ہے کہ ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنی تقریر میں کہا کہ
اپریل
100سال استعمار ؛ انسانیت کے خلاف جرائم پر معافی مانگنے سے بھی انکار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:الجزائر نے اپنی تاریخ کے 132 سال فرانسیسی حکومت کے ہاتھوں
جنوری
عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 19 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا
جون
نبیہ بری: مزاحمتی ہتھیاروں کا جائزہ لینے سے پہلے اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے
اگست