پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ،افغان حکومت کے پاس لڑنے کی ہمت نہیں تو کیا اس کا ذمہ دار پاکستان ہے؟ بہت ہوگیا اب پاکستان پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی، ہماری 80 ہزار شہادتیں ہوئیں، ہمیں 150 بلین ڈالر سے زائد کا مالی نقصان اٹھانا پڑا، ہم نے 20 لاکھ کے قریب آئی ڈی پیز کو سنبھالا، دنیا شاید بھول گئی کہ ہم 30 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتے چلے آرہے ہیں جب کہ 9/11 کا ذمہ دار بھی پاکستان نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب امریکا کی جانب سے افغانستان میں آپریشن شروع کیا گیا تو ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، ہمیں اپنے علاقے اور لوگوں کو محفوظ بنانے کے لیے تردد کرنا پڑا، ہماری قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور ہمیں جواباً ڈو مور کا طعنہ دیا جاتا رہا، جب ہم نے خلوص نیت کے ساتھ عالمی برادری کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا گیا اور طرح طرح کے سوالات اٹھائے گئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو بتاتے رہے کہ جو حکومت افغانستان پر مسلط کی گئی ہے اسے سیاسی حمایت حاصل نہیں، وہاں کرپشن اور ناکام طرز حکمرانی کا دور دورہ ہے مگر کسی نے ہماری بات پر کان نہیں دھرے، جب دوحا میں ایک سال تک اشرف غنی کی سنی جاتی رہی جو بین الافغان مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا تو کیا اس کا ذمہ دار بھی پاکستان ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے رہے کہ مذاکرات اور انخلاء کے عمل کو ساتھ ساتھ چلتے رہنا چاہیے لیکن اچانک انخلاء کا فیصلہ ہماری رائے لیے بغیر کیا گیا، اب جو عالمی برادری کو چیلنج درپیش ہے وہ کابل سے ان کے شہریوں کے محفوظ انخلاء کا ہے، ہم اس حوالے سے بھی مثبت اور تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت

?️ 28 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو

یمنی فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دے گی : انصاراللہ

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی کے ایک وفد نے

روسی فوجی ماہر: ایران کے 30 ملین فدائی، امریکہ کو توڑ دیں گے

?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: روس کی مسلح افواج کے ایک سابق کمانڈر اور فوجی

سلمان رشدی کے حملہ آور کی شناخت کا اعلان

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:   نیویارک پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس

امریکی سینیٹر: ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات سے متعلق ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے کہا ہے کہ سابق

ناروے میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے صیہونی مخالف اجتماع

?️ 14 اپریل 2026 سچ خبریں: ناروے کے شہر اوسلو میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے

خیبرپختونخوا : بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 406 ہوگئی

?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید آٹھ افراد جاں

اپنے بیٹے سے مار کھانے والے وزیر اعظم 

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کی ایک نمایندہ نے قابض وزیر اعظم بنیامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے