ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں، گیس پائپ لائن سیاسی نہیں لیگل ایشو ہے،کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے محنت کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی۔

18 سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو 14 سال ہوگئے ہیں۔نیب روز ہمیں بلا لیتا ہے لیکن بتایا نہیں جاتا کہ جرم کیا ہوا ہے۔نیب عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال شروع ہوگیا، کوئی بات نہیں ، پہلے 9 سال لگے تھے، ابھی تو 5 سال لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ناکام حکومت تھی، دعا کریں گے اللہ انہیں ہدایت دے، پیش گوئی کرنے والوں کی حالت آپ نے دیکھ لی۔

دریں اثناءاحتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا کی جیل ٹرائل مصروفیات کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی۔

عدالتی عملہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل میں آج جج ناصرجاویدرانا اڈیالہ جیل میں مصروف ہیں۔ایل این جی ریفرنس کی سماعت میں ملزمان کی حاضریاں لگائی گئیں، مفتاح اسماعیل کی جانب سے پلیڈر چودھری سفیر احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ شاہدخاقان عباسی نے احتساب عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی۔بعدازاں ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھرنا کمیشن رپورٹ لیک ہو گئی ہے اب اسے پبلک کر دینا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی

اسحاق ڈار کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے

?️ 4 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و

براڈ شیٹ کمیشن نے لیادفتر شرعی عدالت اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 3 فروری 2021براڈ شیٹ کمیشن نے اپنے دفتر شرعی عدالت کو اسلام آباد میں

عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ آصف

?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

وزیراعظم کا ایران کے معاملے پر نوازشریف سے ہنگامی رابطہ، بریفنگ

?️ 22 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا ایران پر امریکی حملے کے

غزہ پر قبضہ تل ابیب کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے؛ صیہونیوں کے درمیان سیاسی تقسیم

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریجنے غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا آپریشن شروع کیا

وزیر اعظم نے  2023 کے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو

امریکہ دنیا پر کیا مسلط کرنا چاہتا ہے؟ روس کی زبانی

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: کریملن کے ترجمان نے امریکی نائب صدر کے توہین آمیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے