کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ “کے طور پر منارہے ہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو”یوم سیاہ“ کے طور پر منارہے ہیں جسکا مقصد بھارت کی طرف سے انکے جمہوری حق” حق خود ارادیت “سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی جب کہ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کیے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ادھر بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ پوری وادی کشمیر اور جموں کا خطہ مکمل طور پر فوجی چھاﺅنی کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں۔ جموں اور سری نگر کے دو اسٹیڈیم جہاں بھارتی یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات ہونگی کے اطراف میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن کشمیریوں نے بھارت کی طرف سے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے میں ظلم و جبر کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے جمہوری جذبے کا مظاہرہ نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

عراق نے خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکا

?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ہفتے کے روز بغداد

اسرائیل اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے میں ناکام :جہاد اسلامی

?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مریم نواز

?️ 11 نومبر 2025بیلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی

تحریک انصاف تحریک عدم اعتماد والی صورتحال سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔عمران خان

?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تحریک

غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکی قرارداد کے خطرات

?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے امریکی قرارداد کی منظوری

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں سیاستدانوں کا جرم بھاری ہے: عرب پارلیمنٹ

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   عرب پارلیمنٹ نے اسلام کی علامتوں اور مقدسات کی توہین

شام کے خلاف ناپاک امریکی عزائم

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:معلوماتی ذرائع نے شام میں امریکی فوجی نقل و حرکت

امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے