چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے داسو،چلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ لگانے کے سلسلے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرتے ہوئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی اور اسے 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو،چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جب کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹر ی ہوم، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اور ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ہزارہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داس، چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، داسو، چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا، سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا، اسلام آباد پولیس اس سلسلے میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی، واپڈا، خیبر پختونخوا پولیس اور اسلام آباد پولیس ملکر اس سلسلے میں جامع پلان تیار کریں۔

محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کہ کمیٹی 15 دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

واضح رہے 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

بھارت میں حجاب پر پابندی؛ خواتین کی آزادی کے خلاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں ہندوستان میں حجاب پر پابندی ایک گرما گرم

کرپٹ اشرافیہ اگلے آرمی چیف آرمی کے انتظار میں ہے

?️ 2 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ

اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی

جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ

ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کا تسلسل

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر کی چین کی قومی

شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا

ارتھ آور: پنجاب میں ایک گھنٹے کیلئے لائٹس آف مہم چلانے کا اعلان

?️ 27 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) ارتھ آور کے سلسلہ میں حکومت پنجاب نے صوبہ

امریکی قابضین کا دہشت گردوں کو شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے