سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے اس ملک میں مزاحمتی تحریک کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس تحریک نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں “مزاحمت سے وفاداری” دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نےاس ملک کے دفاع میں مزاحمتی تحریک کے کردار کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ مزاحمت نے صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گردوں کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کا دفاع کیا،انھوں نے کہا کہ درحقیقت، مزاحمت نے لبنانی حکومت کی حمایت کی۔
فضل اللہ نے مزید یاد دلایاکہ مزاحمتی تحریک نے ہمیشہ لبنانی حکومت کے دائرہ کار میں اور اس کے قوانین کے احترام کے ساتھ کام کیا ہے، لبنان میں انتشار پیدا کرنے کی بعض بیرونی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس انتشار اور خانہ جنگی کی طرف نہیں گئے جس کی ملکی اور غیر ملکی جماعتوں نے تیاری کی تھی۔
اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں انہوں نے لبنانی عدلیہ کی جانب سے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سنبھالنے کے طریقے پر تنقید کی اور کہاکہ بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے معاملے کو سیاست پر انحصار کرنے کے بجائے حقیقت پسندی اور انصاف کے ذریعہ آگے بڑھایا جانا چاہیےلیکن بدقسمتی سے ایسا ہوا نہیں ۔