تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا

تائیوان

?️

سچ خبریں:چین کے سی‌جی‌ٹی‌این چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک سخت نوٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ بیجنگ کے اندرونی معاملات، خاص طور پر تائیوان میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔
چین کے سرکاری چینل سی‌جی‌ٹی‌این کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے سینئر عہدیدار نے واشنگٹن کو چین کے اندرونی معاملات خاص طور پر تائیوان میں مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے امریکہ کو ان کی سرخ لکیریں عبور کرنے کے نتائج کے بارےمیں انتباہ دیا ہے۔

چین کے سی‌جی‌ٹی‌این چینل کی رپورٹ کے مطابق 4 اگست کو بائیڈن حکومت نے تائیوان کو 750 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کیا، یہ اقدام واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے تاکہ وہ متحد چین کی پالیسی کے لیے اپنے وعدوں کو آہستہ آہستہ کم کریں،واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جارحانہ انداز میں اور نہایت ہی چالاکی کے ساتھ تائیوان کی آزادی کے لیے اپنی حمایت کو تیز کر رہے ہیں ، چینی خودمختاری میں دخل اندازی کر رہے ہیں اور ساتھ ہی سرکاری طور پر یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا نے لکھا ہے کہ امریکہ علیحدگی پسندوں کی حمایت کرکے نیز چین کی قطعی اور سرکاری طور پر اعلان کردہ سرخ لکیروں کو عبور کرکے آبنائے تائیوان میں امن ، استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے،جبکہ یہ عمل ناقابل برداشت ہے،تاہم انھیں معلوم ہونا چاہیےکہ چین کے دوبارہ اتحاد (چین اور تائیوان) کا عزم ناقابل تردید ، اٹوٹ اور ناقابل انکار ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ چین پرامن طریقوں سے چین اور تائیوان اتحاد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے ،تاہم واشنگٹن اپنی اشتعال انگیز کاروائیوں اور طاقت کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے ذریعےاس اتحاد کی راہ میں تیزی سے رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے

گوگل کا جدید اے آئی ویڈیو ماڈل، صارفین کے لیے حقیقت پسندانہ ویڈیوز بنانا مزید آسان ہوگیا

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ کمپنی گوگل نے جدید اے آئی ویڈیو ماڈل

پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔ آصف زرداری

?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ

نوبل امن انعام یافتہ کی اپنے ہی ملک کے خلاف سازش

?️ 15 دسمبر 2025 نوبل امن انعام یافتہ کی اپنے ہی ملک کے خلاف سازش

غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے

غزہ کی پٹی پر اے ایف پی کا بے مثال بیان

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیس خبررساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک سرکاری بیان جاری

امریکی سفیر کی لبنانی صحافیوں کی توہین پر معذرت

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے ترکی میں سفیر اور شام کے لیے خصوصی

صیہونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں پر وزیر اعظم کا ردعمل

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے