?️
اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع پیمانے پر نیٹو کے خلاف مظاہرے کیے۔
جمعے کی شام اٹلی کے دارالحکومت روم کی اہم سڑکوں پر مظاہرے میں عوام نیٹو کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،اسی طرح اطالوی عوام نے یوکرین کو اسلحے نہ بھیجنے اور اس ملک میں امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا،روم میں ہوئے ان مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ اٹلی کی حکومت نے کچھ دن قبل یوکرین کو اسلحے کی تیسری کھیپ بھیجنے کا اعلان کیا کیا جبکہ اٹلی کے عوام نے وزیر اعظم ماریو ڈریگی کے یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کے اقدام کی مذمت کی، مظاہروں میں ایسے لوگ بھی تھے جو نیٹو کے کرتوتوں کے خلاف درج نعروں کے پلے کارڈس اٹھائے ہوئے تھے،بہت سے مظاہرین نے سویڈن اور فنلینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ سویڈن اور فنلینڈ نے ابھی حال میں نیٹو میں اپنی رکنیت کے لئے باضابطہ طور پر درخواست دینے کا اعلان کیا جس پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور مختلف ملکوں نے سویڈن اور فنلینڈ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے، یاد رہے کہ اس سے پہلے کے مظاہروں میں بھی اطالوی عوام اپنے ملک سے نیٹو سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی
اگست
ڈونیٹسک میں کیمیکل پلانٹ کے قریب خوفناک دھماکہ
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے ہفتے کی شام مشرقی یوکرین میں خود
جون
دنیا نے شام کی لازمی امداد نہیں کی:اقوام متحدہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی
مارچ
مسلم لیگ(ن) کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر
نومبر
پنڈورا کی دستاویزات کی فہرست میں 565 اسرائیلی نام
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: دنیا بھر کی چودہ مختلف کمپنیوں سے حاصل کی گئی
اکتوبر
پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے
?️ 9 مئی 2021لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار شان
مئی
صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر پیشے
فروری
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر