خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ تشکیل نہیں دے رہے ہیں، آئینی بینچ تشکیل دینے کے معاملے کو مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ 5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔

26 ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس ہوا تھا، جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

جسٹس امین الدین کی تقرری کی حمایت میں 12 رکنی کمیشن کے 7 ارکان نے ووٹ دیا تھا جبکہ 5 ارکان نے مخالفت کی تھی۔

بعد ازاں، 25 نومبر کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کو سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کا واحد ایجنڈا سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کرنا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک، شیخ آفتاب احمد، روشن خورشید بروچہ، وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار، اختر حسین، اور دیگر نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 4 کے مقابلے میں 11 اکثریتی ووٹوں کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچز کے لیے ججز کی منظوری دی۔

مشہور خبریں۔

کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک

امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے لیئے اہم خطرہ قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی جنرل نے داعش اور القاعدہ کو پاکستان کے

ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد کمی؛ ایران جنگ کے اثرات

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ایران جنگ اور ایندھن

اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ

شام پر 180 روزہ امریکی پابندیاں ہٹانے پر گولانی حکومت کا ردعمل

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے امریکا کی جانب سے شام

پاکستان نے طالبان کے بیان کو خوش آئند قرار دیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کسی

القادر ٹرسٹ کیس: نیب کا بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی جانب سے

بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے