?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں اعلان کردہ احتجاج کے دوران وفاقی دارالحکومت سے گرفتار 158 ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں احتجاج سےگرفتار ہونے والے کارکنان کا مزید جسمانی ریمانڈ انسداد دہشتگردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے منظور کیا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
28 نومبر کو اسلام آباد میں اعلان کردہ احتجاج کے دوران پنجاب کے شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
راولپنڈی کے مختلف علاقوں صادق آباد، نیوٹاؤن اور دھمیال سے گرفتار 191 ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے 10 ملزمان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا تھا جبکہ عدالت نے 156 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکروں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔
مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
بدھ کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کے علاوہ سردار لطیف کھوسہ نے فورسز کے اہلکاروں کی ’مبینہ‘ فائرنگ سے ’متعدد ہلاکتوں‘ کا دعویٰ کیا تھا، تاہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ان دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا کچھ ہوا ہے تو ’ثبوت کہاں ہیں؟‘


مشہور خبریں۔
صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلی و گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
?️ 21 اپریل 2026کراچی (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ سید
اپریل
یرس اولمپکس میں جنوبی اور شمالی کوریا کے کھلاڑیوں کا اپنے حکمرانوں کو اہم پیغام
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین کشیدگی کے باجود پیرس
جولائی
حمیرا کو قتل کیا گیا ہوگا، والدین کا پہلا انٹرویو، متعدد حقائق سے پردہ اٹھادیا.
?️ 16 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے کراچی کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی
جولائی
پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی
?️ 11 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے
فروری
قانون جنگل پھر سے ابھر رہا ہے: چین
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاکید کی ہے کہ
جون
صیہونی حکومت کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: علاقائی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی
ستمبر
ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کا خصوصی جے آئی ٹی کو ہر 2 ہفتے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد
دسمبر
وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول جاری ہوگیا
?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دورۂ روس کا شیڈول سامنے
فروری