امریکہ کا چین کو انتباہ

چین

?️

سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت کے دورے کے دوران بیجنگ کے خلاف واشنگٹن کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے چین پر زور دیا کہ وہ جارحانہ اقدامات سے باز رہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نےانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے دورے کے دوران چین پر ایشیا پیسفک کے علاقے میں جارحانہ کارروائیاں کرنے کا الزام لگایا، مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بیجنگ کے خلاف واشنگٹن کے الزامات کا اعادہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جکارتہ کے دورے کے دوران امریکی سینئر سفارتی عہدہ دار نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ خطے میں جارحانہ اقدامات سے باز رہے،واضح رہے کہ انتھونی بلنکن اپنے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے لیے پہلی بار انڈونیشیا گئے ہیں اور جکارتہ کے بعد ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

اے ایف پی کے مطابق بلنکن نے منگل کو جکارتہ میں ایک تقریر میں انڈو پیسفک (ہند اور بحرالکاہل کے سمندروں کے درمیان بفر زون) کے بارے میں امریکی نقطہ نظر کو بیان کیا، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر قانون کی حکمرانی کے دفاع کے لیے کام کرے گا۔

جو بائیڈن کی حکومت کے سینئر سفارت کار نے اس بات پر زور دیا کہ انڈو پیسیفک خطے کے ممالک کو اپنا راستہ خود چننے کا حق ہے۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن کی تجویز پر السنوار کا ردعمل

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں

کبھی لڑکی کو ’لائن‘ ماری نہ کسی سے نمبر مانگا، جاوید شیخ

?️ 26 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ

ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں

عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس

?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس

امریکہ اور استقامتی کمانڈروں کا قتل

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:      بغداد یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر

اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے، اریج چوہدری

?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سابق مس پاکستان، ماڈل و اداکارہ ارینج چوہدری کا

عراق اور شام پر امریکی حملوں کے پس پردہ مقاصد؛بائیڈن کیا تلاش کر رہے ہیں؟

?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ نے خطے میں بائیڈن اور ان کی حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے