?️
سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے نے بغداد کے خلاف انتقامی اقدامات کے ذریعے اس ملک کے حالات پر قبضہ کرنے کی امریکی کوشش کا اعلان کیا۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے نمائندے محمد کریم نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی حکومت کی جانب سے بجلی اور ڈالر کے بحران کے حل کے لیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کے بعد امریکہ بغداد کے خلاف انتقامی اقدامات کرنے کی کوشش میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جان کیری کا عراق پر امریکی حملے کے بارے میں اہم انکشاف
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے عراق میں ڈالر کے بحران کو پیچیدہ کرنے میں واشنگٹن کی مداخلت کا مشاہدہ کیا، یہ ملک عراق کے حالات پر قابو پانے اور اس ملک کے فیصلہ ساز حلقوں میں دراندازی کی کوشش کر رہا ہے۔
کریم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بغداد اور تہران کے درمیان ایرانی گیس کے عراقی تیل کے ساتھ تبادلے کے معاہدے کے بعد امریکہ ہمارے ملک سے بدلہ لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکی عراق پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے اقدامات کی وجہ سے ملکی منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں اس ملک میں اشیا اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہعراقی سلامتی کے امور کے ماہر عدنان الکنانی نے اس سے قبل اس بات پر زور دیا تھا کہ عراق کی بجلی کی ترسیلی لائنوں میں ہونے والے دھماکے اور بغداد میں امریکی سفیر کے الفاظ کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بصرہ اور صلاح الدین میں بجلی کی ترسیلی لائنوں میں دھماکے اسی وقت میں ہوئے جب بغداد میں امریکی سفیر نے کہا کہ یہ ملک عراق کی بجلی کے بحران کا مسئلہ حل کر سکتا ہے،یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ملکی مسائل میں امریکی سفیر کی مداخلت پر عراقی عوام شدید ناراض
انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کے بیان اور اس دھماکے کے ایک وقت میں ہونے نے کئی سوالات پیدا کیے ہیں، یقیناً فیکٹ فائنڈنگ کمیٹیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں،تاہم تمام علامات غیر معمولی واقعات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں اور اس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی کارکردگی کو سیاسی دباؤ سے دور ہونا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات سے خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر سیف
?️ 20 اکتوبر 2022خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر
اکتوبر
ہم آئندہ جنگ میں دفاع نہیں کریں گے ہمارے پاس حملے کا حکم ہے: حزب اللہ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک کے ایک سینئر کمانڈر
اگست
جرمن کارپوریٹ کی حالت زار
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: جرمنی کے وفاقی شماریات کے دفتر نے بڑھتے ہوئے اخراجات
اگست
شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کر دیا: شامی صدر کی مشیر
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینه شعبان نے شام اور اس ملک
نومبر
سعودی انسانی حقوق کے کارکن کو عجیب سزا
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے ایک کارکن
اپریل
جنین کی ایک صہیونی بستی میں استقامتی جنگجوؤں کا آپریشن
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:آج ہفتے کی صبح استقامتی جنگجوؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں
فروری
سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ
فروری
پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ
اپریل