وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں کی مذمت کی

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطین کے سفیر احمد جواد نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کی ‘واضح پالیسی’ کا خیر مقدم کیا ہے ملاقات میں وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی شدید مذمت کی۔انہوں نے خصوصی طور پر اسرائیلی فوج کے مسلسل ظالمانہ حملوں کی مذمت کی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں احمد جواد نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران پاکستان کی واضح پالیسی اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین کے تحفظ کے لیے عالمی برادری سے رابطوں کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں فلسطینی سفیر نے وزیر خارجہ کو موجودہ زمینی صورتحال سے آگاہ کیا جو کورونا وائرس کی وبا اور انسانی بحران کی وجہ سے پہلے ہی سنگین ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی شدید مذمت کی۔انہوں نے خصوصی طور پر اسرائیلی فوج کے مسلسل ظالمانہ حملوں کی مذمت کی۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غزہ میں مسلسل اور بلاتفریق اسرائیلی حملوں کی دوٹوک مذمت کی۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے فلسطین کے عوام کی انصاف پسند جدوجہد کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ بنائے اور اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف صوابدیدی طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 15 رکنی کونسل کو جمع کرائے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے بھی خصوصی طور پر دو ریاستی حل کی تکمیل کے لیے متعلقہ قراردادوں کے مکمل نفاذ کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ فلسطین کا مقصد خود ارادیت اور غیر ملکی قبضے کے خلاف جائز جدوجہد ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف اپنی طاقت کا استعمال روکنے کے مطالبہ میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے بستیوں اور مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششوں سمیت تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات روکنے کے لیے زور دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اگر عدالت حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے،آئی جی پنجاب

?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران

روسی اور ترک حکام کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال 

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:  روس کی وزارت خارجہ نے آج بروز بدھ ایک بیان جاری

آسمانوں کی بندش کے بعد صہیونیوں کا قبرص سے مہنگا فرار

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار "ھآرتض” نے اطلاع دی ہے کہ

بائیڈن کی صحت ریپبلکنز کے ہاتھوں میں

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:جو بائیڈن کے گرنے اور عجیب و غریب جنون کی کہانی

صہیونی وفد کا دورہ قاہرہ

?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کا ایک وفد قیدیوں کے تبادلے کے پہلے

راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 30 نومبر 2025مردان (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا

پاکستان کے طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے پر اصرار کی وجوہات

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:جب سے طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا ہے ، پاکستان

کیا ٹرمپ اور ہریس میں پھر سے مناظرہ ہوگا؟

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے