?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور اور امن کی بحالی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے سیاسی امور اور قیام امن نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کی دستبرداری کے بعد ایران پر عائد کی جانے والی پابندیاں ہٹائے۔
رپورٹ کے مطابق روزمیری ڈی کارلو نے منگل کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہاکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جامع مشترکہ ایکشن پلان کے فریم ورک کے اندر ایران کے ساتھ تیل کے تبادلے پر عائدپابندیاں اٹھانے یا معطل کرنے اور پابندیوں سے متعلق استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ تجارتی شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کریں اور موجودہ تجاویز بشمول انسٹیکس میکانزم اور انسانی نوعیت کے سامان پر سوئس تجارتی معاہدے کو استعمال کریں،واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2018 میں یکطرفہ طور پر ایرانی اٹیمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی اور ایران پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر دیں۔
دریں اثنا آسٹریا کے دارالحکومت میں ایران اور بین الاقوامی فریقوں کے درمیان تہران کے خلاف پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے
?️ 18 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے
ستمبر
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، تعلیمی اداروں بارے گفتگو
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی
جولائی
اگر معاہدہ ٹوٹ گیا تو یمنی ہم پر حملہ کریں گے: عبرانی میڈیا
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی والہ نیوز ویب سائٹ نے حماس کے
فروری
الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے
جنوری
پاکستان نے مودی کا تنازع کشمیر کو ’حل‘ کرنے کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا
?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران
اکتوبر
خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے
?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
پاکستان اور روس کے باہمی تعلقات عالمی استحکام کیلئے اہم ہیں، صادق سنجرانی
?️ 7 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ
جون