اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کی واپسی، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کمی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس یا 1.08 فیصد کی کمی سے دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر ایک لاکھ 12 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، جو جمعرات کو ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس دباؤ میں ہے کیونکہ کمرشل بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، جس کی وجہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کی تعریف میں تبدیلی یا کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں براہ راست اضافہ اور زیادہ ٹیکسوں کی توقعات ہیں۔

تاہم اویس اشرف کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) سیکٹرز کی کارکردگی برقرار ہے، اسی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس کو سہارا ملا ہے۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ مارکیٹ بڑی تیزی کے بعد ’آرام‘ کر رہی ہے، اصلاحات معمول کی بات ہیں اور ریٹیل سرمایہ کاروں کو قلیل المدتی اتار چڑھاؤ کو نظر انداز کرنا چاہیے اور طویل مدت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا، جسے ایک تجزیہ کار نے اب تک کی تیسری بلند ترین سطح قرار دیا تھا۔

گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر چکا ہے، جو 180 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

سب سے کم عمر صیہونی کابینہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ

عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے

فلسطینی مجاہدین کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط

?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے

مسجد اقصی کی لگاتار تیسرے دن بے حرمتی

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:قدس اسلامک اوقاف کے دفتر نے آج صبح اعلان کیا کہ

یوکرین کی جنگ میں روسی ہلاکتوں کے اعدادوشمار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:    جب کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع جاری

مشرقی افغانستان میں ڈرون حملہ

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون نے مشرقی افغان

استنبول: غزہ امن مذاکرات، وزیر خارجہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات

?️ 3 نومبر 2025 استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے

یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے