سچ خبریں:یورپی کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا نے یورپ کے غریب علاقوں کو زیادہ متاثر کیا ہے جبکہ میڈیا نے بتایا ہے کہ اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔
کورونا یورپی یونین میں ایک حل طلب بحران بنا ہوا ہے، اور یہ خطہ خاص طور پر Omicron کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے متاثر ہوا ہےجبکہ بدھ کو برسلز میں یورپی کمیشن کی جانب سے یورپی یونین کی علاقائی پالیسی کے حوالے سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ کے غریب علاقے بالخصوص کورونا کی وبا سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یورپ کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں اور عام طور پر یورپی یونین کی انضمام کی پالیسی کے ذریعے ، خاص طور پر مشرقی علاقوں جیسے پولینڈ یا بالٹک ریاستوں میں اقتصادی ترقی مضبوط ہوئی ،تاہم کورونا کی وبا نے ان علاقوں میں ہونے والی پیش رفت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،ہسپانوی عدالت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "کنگ فلپ ششم” سات دن تک قرنطینہ میں رہیں گے، بیان کے مطابق اسپین کے 54 سالہ بادشاہ کی صحت ٹھیک ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ سے اپنا جاری رکھیں گے۔