اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے گئے

اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے گئے

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی پراسیکیوٹرز نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے جس کے بعد ان کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اپنے خلاف کرپشن کے مقدمے کا ایسے وقت میں سامنا کررہے ہیں کہ جب صدر نے حکومت تشکیل دینے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

بینجمن نیتن یاہو کو عدالت میں ابتدائی دلائل کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا جس پر وہ سیاہ رنگ کا ماسک پہنے یروشلم کی ضلعی عدالت پہنچے، سماعت میں پروسیکیوشن نے ان پر سیاسی مفادات کو بڑھاوا دینے کے لیے دفتر کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔

کیس میں اسرائیلی وزیراعظم پر نامناسب تحائف وصول کرنے اور مثبت کوریج کے بدلے ریگولیٹری فائدے دینے کے لیے میڈیا اداروں سے تجارت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے رشوت، بھروسہ توڑنے اور فراڈ کے الزامات سے انکار کیا۔

کیس کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ بینجمن نیتن یاہو اور مدعا علیہان کے مابین تعلقات کرنسی بن گئے تھے، ایسی چیز جس کی تجارت کی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرنسی کسی سرکاری ملازم کے فیصلے کو تبدیل کرسکتی تھی۔

خیال رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا عہدے پر موجودگی کے دوران پہلا اس قسم کا ٹرائل ہے، سماعت میں پہلے گواہ کے بیان سے قبل ہی وہ عدالت سے چلے گئے تھے، بینجمن نیتن یاہو نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا۔

پیر کو ہونے والی مقدمے کی سماعت ایک زیادہ گہری اور شناختی مرحلے میں داخل ہوئی تاہم فیصلہ آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم ثابت ہونے اور تمام اپیلیں مسترد ہونے تک مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو نے 2 جنوری کو اپنے خلاف جاری کرپشن، رشوت ستانی اور دھوکا دہی کے مقدمات میں پارلیمنٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی تاہم اسے انہوں نے بعد میں خود ہی واپس لے لیا تھا جس کے بعد جنوری کے اواخر میں عدالت نے ان پر کرپشن کے الزام پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی تھی۔

نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف وصول کیے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ان تحائف میں تائیکون کی جانب سے سگار سمیت دیگر مہنگی اشیا اور مقبول نیوز ویب سائٹ کو کوریج بہتر کرنے پر ریگولیٹری رعایت دینا شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بڑھتے انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے: فلسطینی میڈیا

?️ 26 فروری 2026غزہ میں بڑھتے انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے: فلسطینی میڈیا

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، شوبز شخصیات کو بھی مشکلات کا سامنا

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل کے اعدادوشمار کا انکشاف

?️ 9 جون 2024سچ خبریں:  غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے

ایران اور روس کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے لیے مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:تہران میں روسی سفارت خانے نے بعض مغربی میڈیا کی ان

ہم استقامت کے محور کے طور پر حزب اللہ کے ساتھ ہیں : یمنی سفیر

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:  شام میں متعین یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے لبنان

کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ

عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں احتیاط بڑھا دی

?️ 10 نومبر 2025عالمی مہنگائی کے دباؤ میں خام مال کی مارکیٹ،چین نے درآمدات میں

سینئر صحافی حامد میر کے اہم انکشافات

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے