?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان گفتگو سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کو بہت زیادہ تشویش ہوئی ہے کہ کیا سلمان خان کی کوئی گرل فرینڈ ہے جبکہ اب تک تو سلمان خان کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ وہ اکیلے ہیں اور انہوں نے شادی بھی نہیں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کےفنالے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں بگ باس کے میزبان سلمان خان شہناز گِل کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں شہناز گِل کہتی ہیں کہ’ وہ اب پنجاب کی کترینہ کیف سے انڈیا کی شہناز گِل ہوگئی ہیں کیونکہ انڈیا کی کترینہ کیف تو اب پنجاب کی کترینہ کیف بن چکی ہیں‘۔شہناز گِل کی اس بات سے سلمان خان بھی اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد شہناز گِل سلمان خان سے کہتی ہیں کہ’سر، آپ خوش رہو بس‘۔
اتنی بات کہنے کہ بعد شہناز، سلمان خان سے معذرت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ کہیں وہ زیادہ تو نہیں بول رہی ہیں‘۔شہناز گل نے سلمان خان سے مزید کہا کہ’ سر آپ سنگل زیادہ اچھے لگتے ہیں‘۔اس بات کا جواب دیتے ہوئےسلمان خان نے کہا کہ’جب وہ سنگل ہوجائیں گے پھر زیادہ اچھے لگیں گے‘۔
سلمان خان کی بات سنتے ہی شہناز نے سوال کیا کہ’ کیا آپ ابھی کسی کے ساتھ ہیں؟شہناز گِل کے اس سوال پر ناظرین زور سے تالیاں بجاتے ہیں جبکہ سلمان خان تھوڑا سا شرما کر مسکرا دیتے ہیں۔اب سلمان خان اور شہناز گِل کی یہ گفتگو سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کو تشویش ہے کہ کیا سلمان خان کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے
اگست
ٹرمپ کی دوہری پالیسی، چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا راز
?️ 12 اگست 2025ٹرمپ کی دوہری پالیسی چین سے نرمی اور بھارت پر سختی کا
اگست
امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت
دسمبر
وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام
اکتوبر
ریاض کا حج کے دوران پیغمبر اسلام ص کی توہین کرنے والوں کے ساتھ تعاون
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: حرمین شریفین کے بین الاقوامی کمیشن ادارہ نے حج کے
جون
تائیوان چینی لڑاکا دستوں کی چالوں میں گرفتار
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز تائیوان
اگست
جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی
جون