?️
سچ خبریں: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس چلی گئی۔
ذرائع کے مطابق، 12 رکنی تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے واقعات کے متعلق 12 مقدمات میں تفتیش کرنی تھی، لیکن انہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2014 کے دھرنے کی انکوائری کیلئے تیار ہوں، عمران خان
بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھیجے گئے، مگر وہ وکلاء کی موجودگی میں ہی شامل تفتیش ہونے پر اصرار کرتے رہے۔
لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران کو بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروانا تھا۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کر رہے تھے، اور اس ٹیم میں فارنزک ماہرین بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے عمران خان کو 2 مقدمات میں بری کردیا
بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج 9 مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، جو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں محلوں کی مسماری روکنے کی اپیل
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی شہریوں پر جدہ کے
اکتوبر
آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور
ستمبر
پاک۔افغان بارڈر پر سرحد پار سے بلااشتعال فائرنگ پر افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے
دسمبر
این پی ٹی کانفرنس کی ناکامی کی اصلی وجہ
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران نے ایک بیان میں، جسے میناب
مئی
تہران کا واشنگٹن کو طنزیہ جواب؛ ایرانی فوج کے خاتمے کا دعویٰ مسترد، امریکی راڈاروں کی تباہی کا انکشاف
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:کینیا میں ایرانی سفارت خانے نے امریکی سینٹ کام کے دعوؤں
جون
حکومت مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی کے ’ٹائم فریم‘ کے مطالبے کو قبول کرے گی، رانا ثنااللہ
?️ 25 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم
دسمبر
حماس نے جنگ بندی پر کسی بھی معاہدے کی تردید کی
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے رہنما محمود مرادی نے کہا کہ مقاومت اور
اپریل
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست