?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی بےبنیاد خبریں دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئیں اور انہوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کی ایک پوسٹ کی وجہ سے صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لئے وہ شخص مل گیا جس کی انہیں تلاش تھی۔
تفصیلات کے مطابق حمیمہ ملک نے شیخ ہاشم نامی ایک شخص کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ کیپشن میں کہا تھا کہ شیخ ہاشم سے ملاقات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر بلاگرز و انسٹا صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لیے جس کی تلاش تھی وہ شخص انہیں مل گیا۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ان تمام خبروں پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور ریٹنگ اور چند لائیکس کے لیے ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا۔ایک پوسٹ میں انہوں نے ’کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے‘ لکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد میری ایک ایسے شخص سے شادی کروادی جاتی ہے جو میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتا ہے۔سلسلہ وار اپنی پوسٹس میں حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے ان انسٹا بلاگرز اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو اپنی ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لیے اور ریٹنگ اور ویورشِپ بڑھانے کے لیے ایسی خبریں لگاتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم تو بےشک میڈیا میں کام کرنے والے لوگ ہیں لیکن جن لوگوں کی تصویریں آپ لوگ وائرل کررہے ہیں وہ قابلِ احترام مذہبی گھرانوں سے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ لوگ میرے لیے قابلِ قدر شخصیت ہیں اور میرے لیے دینی رہبر ہیں۔
آخر میں انہوں نے واضح کہا کہ وہ جب بھی شادی کرنا چاہیں گی تو سب کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیں گی۔انہوں نے درخواست کی کہ روحانی شخصیات کو فضول باتوں میں گھسیٹنے سے گریز کریں۔اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت پر حماس کا خوف طاری
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق شائع شدہ رپورٹوں سے
جون
روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر خارجہ
?️ 24 جولائی 2025فیدان: روس،یوکرین مذاکرات کا حتمی مقصد جنگ بندی کا حصول ہے:ترکی وزیر
جولائی
غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے غزہ میں 60
مئی
پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان
?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما
جون
ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات رکھنے کے 38 کیسز کا الزام
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کی ایک عدالت نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر
جون
قاہرہ کا تل ابیب پر غصہ؛ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان میں نیتن یاہو کی ہچکچاہٹ کا راز
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے نیتن یاہو کی کابینہ کے غزہ
اگست
فلسطینیوں نے اسرائیل کو کہاں لا کھڑا کیا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ تل
جنوری
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن
مئی