حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں

حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی بےبنیاد خبریں دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئیں اور انہوں نے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ کی ایک پوسٹ کی وجہ سے صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لئے وہ شخص مل گیا جس کی انہیں تلاش تھی۔

تفصیلات کے مطابق حمیمہ ملک نے شیخ ہاشم نامی ایک شخص کے ساتھ کھڑے ہو کر  تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ کیپشن میں کہا تھا کہ شیخ ہاشم سے ملاقات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر بلاگرز و انسٹا صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لیے جس کی تلاش تھی وہ شخص انہیں مل گیا۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ان تمام خبروں پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور ریٹنگ اور چند لائیکس کے لیے ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا۔ایک پوسٹ میں انہوں نے ’کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے‘ لکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد میری ایک ایسے شخص سے شادی کروادی جاتی ہے جو میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتا ہے۔سلسلہ وار اپنی پوسٹس میں حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے ان انسٹا بلاگرز اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو اپنی ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لیے اور ریٹنگ اور ویورشِپ بڑھانے کے لیے ایسی خبریں لگاتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم تو بےشک میڈیا میں کام کرنے والے لوگ ہیں لیکن جن لوگوں کی تصویریں آپ لوگ وائرل کررہے ہیں وہ قابلِ احترام مذہبی گھرانوں سے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ لوگ میرے لیے قابلِ قدر شخصیت ہیں اور میرے لیے دینی رہبر ہیں۔

آخر میں انہوں نے واضح کہا کہ وہ جب بھی شادی کرنا چاہیں گی تو سب کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیں گی۔انہوں نے درخواست کی کہ روحانی شخصیات کو فضول باتوں میں گھسیٹنے سے گریز کریں۔اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔

مشہور خبریں۔

انسٹاگرام نےصارفین کو بڑی خوش خبری دے دی

?️ 26 نومبر 2021نیویارک( سچ خبریں) انسٹاگرام  نے اپنے صارفین کو بڑی خوش خبری دی

مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین

عرب ممالک کی حماس کو خفیہ پیشکش

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، کچھ عرب ممالک نے فلسطینی مزاحمتی تحریک

انگلستان: جنگ کا فوری خاتمہ عالمی مفاد میں ہے

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دفتر کے ترجمان

اسرائیل یمن میں یقینا شکست کھائے گا؛ انصار اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کا انتباہ

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی اور نصرالدین

شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے

نیتن یاہو کی کابینہ کو اسٹریٹجک رکاوٹ کا سامنا

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیلی کابینہ کو آج ایک عظیم

سیڈون کی اسلامی کمیونٹی نے عین الحلوہ کی حمایت میں عام ہڑتال کی کال دی ہے

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: صیدا کی اسلامی کمیونٹی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے