?️
لاہور: (سچ خبریں) خوبرو اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتی کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں انہیں دیر ہوگئی۔
صبا قمر نے یہ انکشاف احسن خان کے اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں کیا ہے، 15 نومبر کو احسن خان نے ایک پوڈکاسٹ شئیر کیا جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے سے ہنسی مزاق کے علاوہ روزمرہ کی باتیں شئیر کررہے تھے۔
پوڈکاسٹ کے دوران احسن خان نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ ’کسی ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا اور آپ بھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہ ہوتیں اور آپ انہیں شادی کے لیے پروپوز کرلیتیں۔‘
صبا قمر نے فوراً احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ’جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی کہ مجھے ان کے ساتھ صرف ایک بار کام کرنا ہے۔‘
صبا قمر نے کہا کہ وہ اس بات کا پہلی بار اعتراف کررہی ہیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’جب میں نے احسن کے ساتھ کام کیا تو انہوں نے مجھ سے لڑائی کی اور میں رونا شروع ہوگئی لیکن آہستہ آہستہ مجھے ان کی سمجھ میں آنے لگی۔ ’
صبا قمر نے بتایا کہ ’مجھے پھر ان سے پیار ہوگیا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی۔‘
اس دوران احسن خان نے کہا کہ ’میں سمجھتا رہا کہ صبا قمر کا کہیں اور رشتہ ہوچکا ہے یا وہ لوو میرج نہیں کریں گی۔ ’
جس کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ ’جب لڑکیاں بولتی ہیں کہ ’نہیں کروں گی‘ تو اس کا مطلب ہے ’وہ کریں گیں‘۔
صبا قمر نے کہا کہ انہوں نے احسن خان کی خاطر اندرون سندھ جاکر ایک فلم بھی کی، جو وہ کبھی کسی کے لیے نہ کرتیں۔
یاد رہے کہ احسن خان کی فاطمہ کے ساتھ شادی 2008 میں ہوئی تھی، اداکار اب 2 بیٹے اور 2 بیٹیوں کے باپ بن گئے ہیں۔
دوسری جانب صبا قمر نے بھی حال ہی میں محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا تھا کہ لیکن انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا کہ وہ کس کی محبت میں گرفتار ہیں۔
اداکارہ نے میزبان عمران اشرف کے پروگرام مذاق رات میں شرکت کی تھی، پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سوال پوچھا کہ ’سنا ہے کہ آپ کے گھر کے باہر پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ جانتی ہی نہیں کہ یہ پھول کس نے رکھے ہیں‘، جس پر صبا قمر نے شرمیلے انداز میں جواب دیا کہ ’پیار کرنے والا‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’پھول پیار کرنے والے دیتے ہیں، مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی ہیں لیکن ایک انسان ہے جو ہر پیار پر بھاری ہے۔‘
بعدازاں عمران اشرف نے سوال پوچھا تھا کہ ’کیا آپ کی زندگی میں بھی ایسا کوئی شخص ہے؟‘
جس پر صبا قمر نے جواب دیا تھا کہ ’ہم انسانوں کو ’کوئی‘ کی ہمیشہ ضرورت ہے، کوئی انسان کسی کے بغیر رہ نہیں سکتا۔‘
جس پر عمران اشرف نے ایک بار پھر سوال کیا تھا کہ اس لمحے آپ ضرورت مند ہیں یا آپ کی ضرورت پوری ہو چکی ہے۔
جس پر اداکارہ صبا قمر شرما گئیں تھا اور انہوں نے صرف ’الحمداللّٰہ‘ کے جواب ہی سے اکتفا کیا جس پر شو کے سیٹ پر موجود سب ہی فنکار اور ناظرین نے صبا قمر کا یہ جواب سُن کر تالیاں بجانا شروع کردیں اور مبارک باد دیتے رہے جس پر صبا قمر نے سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی
جولائی
ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں، حافظ نعیم
?️ 24 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پہلگام واقعے
اپریل
سارہ خان کی کم سن بیٹی کو نماز پڑھنا سکھانے کی ویڈیو وائرل
?️ 18 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سارہ خان کی جانب سے اپنی کم سن
فروری
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام
جون
عمران خان کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم اورپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان
جون
فیصل واڈا نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹ انتخابات
مارچ
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان ایکسپریس نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ چوک میں
نومبر
اسلام آباد میں 50فیصدآبادی کی کورونا ویکسینیشن ہوگئی
?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ
ستمبر