?️
لاہور: (سچ خبریں) پولیس نے ایک نوجوان لڑکے کے خلاف پہلے سے درج مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات بھی شامل کردیں، جس کی تیز رفتار کار کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں چند دن قبل ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس المناک واقعے میں اپنی 45 سالہ اہلیہ رخسانہ بیگم، 25 سالہ بیٹے حسنین، 23 سالہ بہو عائشہ، 30 سالہ داماد سجاد ،4 ماہ کے پوتے حذیفہ اور 4 سالہ پوتی عنایا کو خون میں لت پت دیکھنے کے بعد گھر کا سربراہ بھی صدمے سے دو چار ہے۔
گاڑی چلانے والے افنان شفقت کو مقامی افراد نے جائے وقوع پر ہی پکڑ لیا تھا، جو ایک نو عمر لڑکا معلوم ہوا، پولیس نے اسے حادثے کے فورا بعد ہی گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا تھا۔
ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور متاثرہ خاندان کے سربراہ رفاقت علی نے ایف آئی آر میں درج دفعات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ لڑکے نے جھگڑے کی وجہ سے ان کےخاندان والوں کو ہدف بنا کر قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکا اس وقت اکیلا نہیں تھا، جب اس نے جان بوجھ کر اپنی تیز رفتار فور وہیلر ( 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد) سے فیز-سیون میں ان کے خاندان والوں کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
رفاقت علی نے یہ دعوی کیا کہ اس لڑکے کے دو ساتھی بھی حادثے کے وقت اس کے ہمراہ تھے۔
مرکزی ملزم کا ان کے خاندان والوں کے ساتھ پہلے اُس وقت جھگڑا ہوا جب اس نے ان کی گاڑی کا پیچھا کیا، انہوں نے تمام مشتبہ افراد کو سزا دینے کے لیے ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
کاہنہ سرکل کے ڈی ایس پی راجا فخر نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) اور قتل کی دفعات شامل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے سربراہ (شکایت کنندہ) کے مطابق افنان کی گاڑی میں دو اور مشتبہ افراد موجود تھے۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس دیگر 2 ملزمان کو بھی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے نوٹس بھیجے گی۔
کچھ گواہوں اور خاندان کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکا ان کا پیچھا کر رہا تھا اور ایک موقع پر اس نے گھر والوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ انہیں ڈی ایچ اے کی حدود میں گاڑی چلانے نہیں دے گا، یہ ایک اور عمل ہے جو اس کی ’ذہنیت‘ کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ خاندان کے سربراہ کے مطابق مرکزی ملزم نے مبینہ طور پر خواتین کو (واقعہ سے پہلے) ہراساں کیا، جب وہ 2 کاروں میں ایک قریبی رشتہ دار سے ملنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔
یہ رپورٹس بھی موصول ہوئیں کہ ملزم نے واقعے کے بعد تیزی سے گاڑی چلانے کے اپنے جرم کو قبول کرلیا ہے۔
اس واقعے نے لاہور بالخصوص ڈی ایچ اے جیسے پوش علاقوں میں کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے کے معاملے کو بھی اجاگر کیا، جس نے ٹریفک پولیس کے اعلی عہدیداران کو نو عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایک نئی مہم چلانے پر راغب کر دیا۔
دریں اثنا، چیف ٹریفک آفس لاہور (سی ٹی او) نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ تین دنوں کے دوران کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف 998 مقدمات درج کیے اور ان کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کرتے ہوئے کئی لڑکوں کو سلاخوں کے پیچھے بھی ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے ہونے والے ڈی ایچ اے واقعے کے تناظر میں کی گئی۔


مشہور خبریں۔
ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنےوالوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا
?️ 8 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی کے نئے
اکتوبر
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی
?️ 14 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
مئی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں عوام نے پولیس کو کرپٹ ترین محکمہ قرار دے دیا
?️ 9 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کی جانب سے منگل
دسمبر
پولیس افسران نے بتایا آپ کےقتل کا منصوبہ بنا ہوا ہے، عمران خان
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے
مارچ
امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے
نومبر
اسرائیل کے پاس اب غزہ پر بمباری کرنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں: عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
صیہونیوں نے غزہ پٹی کی کتنی فیصد فیصد عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی پر
اکتوبر
ٹرمپ نیتن یاہو کی تیسری ملاقات پر غزہ جنگ کا شدید سایہ عارضی جنگ بندی یا جنگ کا خاتمہ
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن
جولائی