قومی اسمبلی: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایوان کی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے وزرا کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی ایوان میں غیر حاضری سے احتساب کے اصولوں اور شفافیت کے عمل کو نقصان پہنچتا ہے، وزرا کی ایوان میں حاضر نہ ہونے سے عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وزرا کا اپنے ماتحت افسران کو آئینی ذمہ داریاں دینا قابل قبول نہیں، یہ عمل وزرا کی جانب سے گورننس میں غیر سنجیدگی بھی ظاہر کرتی ہے۔

شہباز شریف نے آفیشل معاملات کے لیے پارلیمنٹ میں موجود وزرا کے چیمبر میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی جب کہ وزرا کو وقفہ سوالات اور ایوان میں بحث کے دوران دیگر میٹنگز میں عدم شرکت کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ 12 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل دوسرے روز بھی وفاقی وزرا غائب رہے جس پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی تنقید کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کے احتساب کے لیے ہمارے پاس ایک فورم ہے، یہ سوالات کا وقت ہے اگر وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں، تو پھر کیا حکمرانی اور کیا احتساب؟

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح ایوان نہیں چلے گا، وزرا آئندہ ہفتے نہیں آئے تو ہاؤس نہیں چلائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا کہ کل بھی ہم نے رولنگ دی تھی کہ ہم وزیر اعظم کو لکھیں گے، حکومت غیر سنجیدہ ہے، اس طرح ایوان نہیں چلے گا۔

مشہور خبریں۔

ہماری جماعت کی بنیاد کشمیرکاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ بلاول بھٹو

?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

امریکہ کو ایران کے مقابلہ میں ذلت آمیز شکست

?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیگ میں 1955 کے مودت

جنگ بندی سے پہلے ہماری کوئی بات چیت نہیں ہے: کونسلر میقاتی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کے مشیر فارس الجمیل

امریکہ ترکی میں بغاوت کی تلاش میں ہے:ترک وزیر داخلہ

?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ نے ایک تقریر میں امریکہ پر ترکی

ایران امریکا بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی

?️ 7 فروری 2026ایران امریکا بات چیت خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار

?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی

ترکیہ فضائی حدود اسرائیلی صدر کے طیارے کے لیے بند 

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے

متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے