افغانستان دہشتگرد عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہا ہے، جان اچکزئی

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان حکومت افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے بجائے ’ڈبل گیم‘ کھیل رہی ہے اور معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو حوالے کرے جن کی فہرست پاکستان نے افغانستان کو ثبوتوں کے ساتھ فراہم کی تھی لیکن افغان حکومت نے اب تک اس کا مثبت جواب نہیں دیا۔

جان اچکزئی نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنے مطالبات کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، بنوں میں دہشتگردوں کے حالیہ حملوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے جو تفتیش کاروں کے دریافت کردہ افغان شناختی کارڈز سے ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس اپنے ملک کے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات ہیں وہ سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے زور دے کر کہا کہ یہ طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی گروپ کو پاکستان میں حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افغان کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کا دونوں جانب سے بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرنے کے لیے ایک دستاویزی نظام کے نفاذ سے پیچھے ہٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

اردگان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:رجب طیب اردگان نے اپنی مستقبل کی کابینہ کے دو اہم

روس کے خلاف پابندیاں ہمیں ایران کے قریب کر رہی ہیں: پیوٹن

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر نے بدھ کے روز کہا

الانبار حملوں نے عین الاسد میں امریکیوں کے رہنے کے خطرے کو بے نقاب کیا

?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں:  ایک عراقی سیکورٹی تجزیہ کار احمد الروبی نے آج بتایا

الحشد الشعبی کی حمایت میں عراقی عوام کا مارچ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے بغداد میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مارچ

موت اور خون کا دن؛ غزہ کے بچوں نے عید کے کپڑوں کی جگہ کفن پہنا

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: اس سال کی عید الفطر، پچھلے سال اور شاید کئی

ایران کے خلاف جنگ پر احتجاج؛ امریکی سابق فوجیوں کا واشنگٹن میں مظاہرہ

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:واشنگٹن میں امریکی سابق فوجیوں نے ایران کے خلاف جنگ اور

لاپتہ ہونے والے 2 امریکی فوجی کہاں گئے؟

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے