?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے پاکستان کو پورے خطے کے مسلمانوں کے لیئے ایک نعمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام پورے خطے کے مسلمانوں کے لیئے خدا کی دی ہوئی ایک نعمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے کہا ہے کہ بے مثال جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت حاصل کیا جانے والا پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے بارہمولہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت میں ہندو توا کا سانپ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے پھن پھیلا رہا ہے پاکستان کی اہمیت و افایت خطے کے مسلمانوں کیلئے مزید بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940کی تاریخی قرارداد کے محض سات برس بعد دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد نے خطے کے مسلمانوں کو سر اٹھانے کا حوصلہ بخشا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو کشمیریوں کے حق خود اردیت کے کھل کر حمایت اور حق پر مبنی جدوجہد میں انکی بھر پور سیاسی و سفارتی حمایت کر رہا ہے، غلام محمد خان سوپوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر کشمیری اپنے دل میں پاکستان کیلئے والہانہ محبت رکھتا ہے او ر اسکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا گو ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے اپناکردار ادا کرے، اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی اور آزاد جموں کشمیر میں تنظیم کے نمائندے عبدالمجیدلون نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیری مملکت خداداد پاکستان کی ساتھ انتہائی والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے دوران وہ تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی جس کی بنیاد پر برصغیر کے مسلمان قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں محض سات برس کی قلیل مدت میں اپنے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے کہا ہے ایک مضبوط ومستحکم پاکستان ہی مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں امن کی ضمانت ہے۔
جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران اور جموں کشمیرپیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر موقع پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دنیاکی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا، انہوں نے ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈوں کی طرف سے جموں میں مسلمان بکر وال خاندان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے قتل عام کی تیاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کا اکتوبر میں پاکستان واپسی کا کوئی پروگرام نہیں ہے، خورشید شاہ
?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما پیپلز
اگست
اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر
?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے
دسمبر
بین الاقوامی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں میں غلطیوں کا انکشاف
?️ 28 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سینیٹ پینل نے توانائی کے بین الاقوامی کثیرالجہتی فنڈد منصوبوں
نومبر
نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ
جون
بابر اعوان کی شہباز گل کے حوالے سے پریس کانفرنس
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا
اگست